استنبول

0
  • سبق : استنبول
  • مصنف : حکیم محمد سعید
  • ماخوذ : سعید سیاح ترکی میں

تعارفِ سبق : سبق ”استنبول سے“ کے مصنف کا نام ”حکیم محمد سعید“ ہے۔ یہ سبق کتاب ”سعید سیاح ترکی میں“ سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

تعارفِ مصنف :

حکیم محمد سعید ۱۹۲۰ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا انتقال آپ کے بچپن ہی میں ہوگیا تھا۔ ۹ سال کی عمر میں آپ حافظ قرآن ہوگئے۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور دوا سازی کا ایک بڑا مطب ”ہمدرد“ قائم کیا۔ وہ اردو، فارسی، عربی اور انگریزی کے بڑے اسکالر تھے۔انھیں کراچی میں مطب سے واپسی پر شہید کردیا گیا۔

حکیم صاحب نے پاکستان میں “نونہال” بچوں کا رسالہ شائع کیا اور تقریباً دو سو سے زیادہ کتابیں بھی لکھیں جو کہ طب ، ادب ، سائنس ، صحت اور اسلامی معلومات پر مشتمل ہیں۔ انھوں نے بہت سے ملکوں کے سفر نامے بھی لکھے۔ وہ صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہے مگر اس کا معاوضہ تک نہ لیا۔ حکیم صاحب کو بہت سے اعزازات سے نوازے گئے جن میں ”ستارہ امتیاز اور نشانِ امتیاز“ شامل ہیں۔

خلاصہ :

مصنف اس سبق میں لکھتے ہیں کہاستنبول کے شہر پر مسلمانوں کے پہلے حملے کی خاص بات یہ ہے کہ اس مہم میں حضرت ابو ایوب انصاری بھی شامل تھے اور اسی مہم کے دوران ان کا انتقال ہوا اور وہ استنبول میں ہی دفن ہیں۔ جب مسلمانوں کا استنبول پر مکمل قبضہ ہوگیا تو سلطان نے شہر میں داخل ہوکر ایا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔ ترکی میں جمعۃ المبارک کا آدھا آدھا خطبہ عربی اور ترکی زبانوں میں دیا گیا۔

(1) مندرجہ میں سوالات کے مختصر جواب تحریر کیجیے۔

(الف) استنبول پر مسلمانوں کے پہلے حملے کی خاص بات کیا ہے؟

جواب : استنبول کے شہر پر مسلمانوں کے پہلے حملے کی خاص بات یہ ہے کہ اس مہم میں حضرت ابو ایوب انصاری بھی شامل تھے اور اسی مہم کے دوران ان کا انتقال ہوا اور وہ استنبول میں ہی دفن ہیں۔

(ب) ایا صوفیہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ مختصر تحریر کیجیے۔

جواب : جب مسلمانوں کا استنبول پر مکمل قبضہ ہوگیا تو سلطان نے شہر میں داخل ہوکر ایا صوفیہ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

(ج) ترکی میں جمعۃ المبارک کا آدھا آدھا خطبہ کن دو زبانوں میں دیا گیا؟

جواب : ترکی میں جمعۃ المبارک کا آدھا آدھا خطبہ عربی اور ترکی زبانوں میں دیا گیا۔

(ہ ) مصنف کے شریک سفر دوستوں کے نام تحریر کیجیے۔

جواب : ڈاکٹر پروفیسر ڈوگواباچی۔
ڈاکٹر محمد شعیب اختر
ڈاکٹر عطاء الرحمن
ڈاکٹر ظفر اقبال

(3) سبق’’استنبول‘‘ کا متن مد نظر رکھ کر درست جواب پرنشان ( ✔ ) لگائیں:

(الف) سبق’’ استنبول‘‘ کس کی تحریر ہے؟
اختر ریاض الدین
حکیم محمد سعید ✔
قدرت اللہ شہاب
شفیع عقیل

(ب) مسجد سلیمانی کس نے تعمیر کرائی؟
سلطان مراد
سلیم ثانی
سلطان سلیمان ✔
سلطان عبدالحمید

(ج) ایا صوفیہ کے برابر کیا ہے؟
قبرستان ✔
عجائب گھر
کتاب خانه
فوجی عجائب خانه (اوقاف)

(د) مسلمانوں نے استنبول پر پہلا حملہ کب کیا؟
672 میں ✔
671 میں
673 میں
677 میں

(ہ) مسلمانوں نے استنبول کا محاصرہ کتنے سال بعد اٹھایا؟
پانچ
آٹھ
سات ✔
نو

(و)استنبول کا فاتح کون ہے؟
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ
سلطان محمد فاتح
مراد ثانی ✔
سلطان سلیمان

(ج) مسجد سلیمانیہ کے ساتھ کتب خانے میں کتنے قلمی نسخے ہیں؟
تیس ہزار
پچاس ہزار
ایک لاکھ ✔
ڈیڑھ لاکھ

(۴) متن کی روشنی میں قوسین میں دیے گئے الفاظ میں سے درست لفظ منتخب کر کے خالی جگہ پر کیجیے:

(الف) سلطان محمد فاتح گھوڑے سے اتر کر …………….. میں داخل ہوا۔ ( مسجد✔ ، غار محل کلیسا )-
(ب) پورے شہر میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مساجد ہیں ۔( چارسو، پانچ سو، چھے سو، ایک ہزار✔ )
(ج) ترکی کے وزیر اعظم جناب تر گت اوزال ہمارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تھے ( ہمراہ ،میزبان✔ ،مہمان ،مہربان)
(د) سلیمانیہ سے ملحق ایک بڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے ۔( کتب خانہ✔ ، مدرسه کالج ، عجائب گھر )