Jaan Pehchan Class 8 | Chapter 20 | آؤ پیڑ لگائیں

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر20:مضمون
  • سبق کا نام: آؤ پیڑ لگائیں

خلاصہ سبق:

آؤ پیڑ لگائیں سبق میں جنگل کے فوائد اور ان کی کٹائی سے ماحول پر ہونے والے نقصان دہ اثرات کو بیان کیا گیا ہے۔صبح کی سیر اورچہل قدمی سے دل کو سکون ملتا اور دماغ کو فرحت حاصل ہوتی ہے۔ کہیں اونچے اونچے درخت دکھائی دیتے ہیں تو کہیں سبزہ پھولوں کی بیلیں وغیرہ موجود ہوتی ہیں۔ یہ مناظر آنکھوں کو تراوت دیتے ہیں۔ ان کو دیکھنے سے دن اچھا گزرتا تھا۔

مگر اس جنگل کی کٹائی ہوئی کہ سیٹھ کو یہاں کھلونوں کی فیکٹری لگانی تھی۔ اس نے جنگل کے تمام درخت کاٹ دیے۔یہ پیڑ کٹتے رہے، اور ان کی چیخیں فضا میں گونجتی رہیں۔ یہاں کالونی بسی، فیکٹری لگی اور پھر کالونیاں بستی گئیں۔ فیکٹری لگنے سے فیکٹری کے قریب رہنے والے لوگوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیکڑی کی چمنی سے دھوئیں کے ساتھ کوئلے کی باریک گرد بھی نکلتی ہے۔

کوئلے کی گرد گھروں پر گرتی ہے۔ کپڑوں ،چادر ،منھ اور سر پر گرد کی تہہ جم جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی تندرست نہیں رہ پاتا۔ جنگل تھا تو اس کے بے شمار فوائد تھے۔جنگل میں چڑیوں کا چہچہانا ،پھولوں کی خوشبو اور دل کو سرور دینے والے منظر ملتے ہیں۔ جنگل میں درخت سوکھ جائیں تو اس کی شاخیں ایندھن کا کام کرتی ہیں۔موٹی شاخیں اور تنے،میز کرسی کواڑ،تخت اور دوسرا فرنیچر بنانے کے کام آتے ہیں۔ جنگل کی جھاڑیوں میں مکوہ،تلسی اور دوسری جڑی بوٹیاں ملتی ہیں۔

بارش کے پانی کو درخت جذب کرتے اور دوبارہ سے بارش برسانے کا سبب بنتے ہیں۔ جنگل کے درختوں کی تازہ ہوا پھیپھڑوں کو صاف کرتی اور تازہ آکسیجن فراہم کرتی ہے۔جنگل ملک کی بڑی دولت ہیں۔ فیکٹریوں کا دھواں فضا کو بوجھل بناتا ہے۔ اس کیے ہمیں کوشش کونی چاہیے کہ کم سے کم پیڑ کاٹیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔شہروں میں رہنے والے لوگ اپنے گھروں کے لان اور بالکونیوں میں پیڑ پودے لگا سکتے ہیں۔ گملوں میں چھوٹے چھوٹے پودے لگا کر ڈرائنگ روم ،بیڈ روم اور کچن کو سجایا جا سکتا ہے۔ اس سے گھر کی سجاوٹ بھی ہوتی ہے اور آکسیجن بھی فراہم ہوتی ہے۔ سکول میں بچوں کو پودے لگانے کی ترغیب دی جائے۔ سڑکوں کے کنارے خالی جگہ پر بھی پودے لگانے کا اہتمام کیا جائے۔ اس سے فضا صاف رہتی ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

صبح کی چہل قدمی سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

صبح کی چہل قدمی سے دل کو سکون ملتا اور دماغ کو فرحت حاصل ہوتی ہے۔

فیکٹری کے قریب رہنے والوں کو کیا تکلیف ہوتی ہے؟

فیکٹری کے قریب رہنے والے لوگوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیکڑی کی چمنی سے دھوئیں کے ساتھ کوئلے کی باریک گرد بھی نکلتی ہے۔ کوئلے کی گرد گھروں پر گرتی ہے۔ کپڑوں ،چادر ،منھ اور سر پر گرد کی تہہ جم جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی تندرست نہیں رہ پاتا۔

جنگلات سے کیا فائدے ہیں؟

جنگل میں چڑیوں کا چہچہانا ،پھولوں کی خوشبو اور دل کو سرور دینے والے منظر ملتے ہیں۔ جنگل میں درخت سوکھ جائیں تو اس کی شاخیں ایندھن کا کام کرتی ہیں۔موٹی شاخیں اور تنے،میز کرسی کواڑ،تخت اور دوسرا فرنیچر بنانے کے کام آتے ہیں۔ جنگل کی جھاڑیوں میں مکوہ،تلسی اور دوسری جڑی بوٹیاں ملتی ہیں۔ بارش کے پانی کو درخت جذب کرتے اور دوبارہ سے بارش برسانے کا سبب بنتے ہیں۔ جنگل کے درختوں کی تازہ ہوا پھیپھڑوں کو صاف کرتی اور تازہ آکسیجن فراہم کرتی ہے۔

شہروں میں رہنے والے لوگ کہاں کہاں پودے لگا سکتے ہیں؟

شہروں میں رہنے والے لوگ اپنے گھروں کے لان اور بالکونیوں میں پیڑ پودے لگا سکتے ہیں۔ گملوں میں چھوٹے چھوٹے پودے لگا کر ڈرائنگ روم ،بیڈ روم اور کچن کو سجایا جا سکتا ہے۔ اس سے گھر کی سجاوٹ بھی ہوتی ہے اور آکسیجن بھی فراہم ہوتی ہے۔

پیڑ پودے ہمیں کس طرح آکسیجن دیتے ہیں؟

پیڑ پودے ہمیں سانس لینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ پھیپھڑوں کو تازہ آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔ پیڑ پودوں کی پتیاں سانس لیتی ہیں اور آکسیجن فضا میں اگلتی ہیں۔ یہ آکسیجن لوگوں کو سانس لینے میں مدد کرتی ہیں۔

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے بھریے:

گونجتی رہیں،فرحت،سرور۔ ،خوشبو

  • دل کوسکون ملتا تھا، دماغ کو فرحت ہوئی تھی۔
  • یہ پیڑ کٹتے رہے، اور ان کی چیخیں فضا میں گونجتی رہیں۔
  • چڑیوں کا چہچہانا ، پھولوں کی خوشبو۔
  • آنکھوں کونور ، دل کو سرور بخشے تھے۔

نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

ہموار درخت زمین کو ہموار بناتے ہیں۔
ایندھن درختوں کی لکڑی کو ہم بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں۔
اہتمام بچے کی بہترین کارکردگی پر گھر والوں نے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔
بوجھل حبس کی شدت کی وجہ سے فضا میں بوجھل پن محسوس ہو رہا تھا۔
تہہ سمندر کی تہہ میں کئی طرح کے آبی جانور ہوتے ہیں۔
نسخہ حکیم نے مجھے علاج کے لیے نسخہ لکھ کر دیا۔

جنگل کی جمع ” جنگلات ہے۔ نیچے لکھے ہوئے الفاظ میں ”ات لگا کر جمع بنائیے:

حال حالات
ترغیب ترغیبات
مکان مکانات
نقصان نقصانات

ان حصوں کا استعمال بتائیے:

جڑ جڑ زمین نے پانی اور خوراک کو جذب کرکے پودے کو پہنچاتی ہے۔ جڑ درخت کو زمین میں مضبوطی دیتی ہے۔
تنا تنا درخت کو سہارا مہیا کرتا ہے۔
شاخیں شاخیں درخت کو پھیلنے اور پھل مہیا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
پتیاں پتیاں درخت کو خوراک کی تیاری میں مدد فراہم کرتی ہیں اور آکسیجن کے اخراج کا باعث بنتی ہیں۔
پھل پھل انسانی خو راک کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ان کے بیچ نئے پودے کے اگںے کا باعث بنتے ہیں۔