Advertisement

سوچیے اور بتائیے۔

١-انٹرنیٹ کی مختصر تعریف کیا ہے؟

ج۔ انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے، جس سے دنیا میں کروڑوں افراد براہِ راست آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement

٢- انٹرنیٹ کی سب سے بڑی خاصیت کیا ہے؟

ج۔ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ آپ چند منٹوں میں اس مواصلاتی نظام کے ذریعے کسی بھی ایسے شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں جو آپ ہی کی طرح اس نظام سے جڑا ہوا ہو۔

٣- انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھیجنے کا طریقہ کیا کہلاتا ہے؟

ج۔ انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھیجنے کا طریقہ الیکٹرانک میل کہلاتاہے۔

٤- لیپ ٹاپ کیا ہوتا ہے؟

ج۔ لیپ ٹاپ ایک پرسنل کمپیوٹر ہوتا ہے جو ایک پرسنل پرنٹنگ پریس،ٹیلی فون، ریڈیو، پوسٹ آفس، ٹیلی ویژن اور لائبریری بن چکا ہے۔

٥- مانیٹر کسے کہتے ہیں؟

ج۔ کمپیوٹر کی سکرین کو مانیٹر کہتے ہیں۔

Advertisement

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پُر کیجیے۔

انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
انٹرنیٹ کے ذریعے خط بھی لکھے جاتے ہیں۔
انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک گاؤں بنا دیا ہے۔

درج ذیل الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجیے۔

کمپیوٹرکمپیوٹر ایک الیکٹرانک مشین ہے۔
لیپ ٹاپلیپ ٹاپ ہمارا پرسنل کمپیوٹر ہوتا ہے۔
انٹرنیٹانٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے۔
ٹیلی ویژنٹیلی ویژن پر ہم خبریں دیکھتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر پانچ جملے لکھیے۔

  • ١۔انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔
  • ٢۔ انٹرنیٹ کی مدد سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
  • ٣۔ انٹرنیٹ کی مدد سے ہم ایک دوسرے کو پیغامات بھیج سکتے ہیں۔
  • ۴۔ انٹرنیٹ پر دنیا کی ہر جانکاری دستیاب ہے۔
  • ۵۔انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک گاؤں بنا دیا ہے۔

مشق نمبر ٧۔

فرض کیجیےکہ آپ کے والد صاحب نے آپ کو ای میل بھیجا جس میں انہوں نے آپ کو اتوار کی چھٹی گھر پر گزارنے کے لیے کہا ہے کہ میری اس طرح ہے۔

پیارے منان
ہوسکے تو اتوار کی چھٹی گھر میں گزاریں بہت دنوں سے گھر نہیں آئے ہو تمہاری ماں بہت یاد کر رہی ہے۔
ابو

آپ اس ای میل کا جواب لکھیے۔

پیارے ابو
ہم سب دوستوں نے ارادہ کیا تھا کہ ہم اس اتوار کو سیر و تفریح کے لیے جائیں گے۔ مگر آپکا میل ملا تو اب میں نے فصلہ لیاہے کہ میں امی جان سے ملنے جاؤں گا۔ کیونکہ مجھے بھی ماں کی بہت یاد آرہی ہے۔