سرینگر سے کرگل تک، سوالات و جوابات

0

سوالات

سوال: سرینگر سے کرگل تک کون کون سے قابل ذکر مقامات ہیں؟

ج: سرینگر سے کرگل تک مندرجہ ذیل مقامات قابل ذکر ہیں؛ گاندربل، کنگن، بال تل،مٹائین،دراسۃ اور کھربو وغیرہ۔

سوال: سونہ مرگ کے بارے میں چند جملے لکھیے۔

  • ج: سونہ مرگ کشمیر کا ایک سیاحتی مقام ہے۔
  • یہ سرسبز و شاداب وادی اونچے پہاڑوں سے گھیری ہوئی ہے۔
  • یہ کشمیری زبان کے الفاظ کا مرکب ہے جس کے معنی ہیں سونے کی چراگاہ۔
  • لداخ جانے والی گاڑیاں یہاں تھوڑی دیر کے لئے رکتی ہیں۔
  • سونہ مرگ کے درمیان میں ایک صاف شفاف پانی کی ندی بہتی ہے۔
  • چیڑ اور دیودار کے تناور درخت سونہ مرگ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

سوال: دراس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں چند جملوں میں بیان کیجئے۔

ج: دراس ریاست جموں و کشمیر میں ایک سرد ترین مقام مانا جاتا ہے۔ یہاں سردیوں کے موسم میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک کم ہوجاتا ہے۔ بارش کم ہونے کے باوجود یہ علاقہ سرسبزوشاداب ہے۔ یہاں ایسے مکان بنائے جاتے ہیں جو شمسی توانائی سے سردیوں میں گرم رہتے ہیں۔ یہاں نئی طرز کے کئی فارمنس بھی بنائے گئے ہیں۔

سوال: کرگل کس دریا کے کنارے آباد ہے اور یہاں کون کون سے پھل اگتے ہیں؟

ج : کرگل سورو دریا کے کنارے آباد ہے یہاں پر سیب اور خوبانی جیسے چھوٹے چھوٹے رس دار پھل اگتے ہیں۔

سوال: کرگل کے لوگوں کی طرز زندگی پر روشنی ڈالیں۔

ج: کرگل کے زیادہ تر لوگ بالتی زبان بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ بدھی اور ترکی بولی بھی بولتے ہیں۔ کچھ لوگ دردی یا ولی یا شینا بولی بھی بولتے ہیں۔ یہاں امام باڑے مسجدیں، خانقاہیں اور بدوھار موجود ہیں۔ یہاں لوگ ایک روایتی لمبا چولا پہنتے ہیں جو گونچہ کہلاتا ہے
گونچہ مرد اور خواتین دونوں پہنتے ہیں جس پر کمر بند بھی ہوتا ہے۔ اب نوجوان باہر کے ثقافتی اثرات کے پیش نظر جینز پتلون، کوٹ اور جیکٹ وغیرہ بھی پہنتے ہیں۔

تلاش کیجئے اور معنی لکھیے۔

محاورہ معنی
جیتا جاگتا واضح اور ٹھوس ثبوت
سونے کی چادر چڑھانا سنہری رنگ کا دکھائی دینا
عقیدت کے پھول کتنے چڑھانا بہت عقیدت اور احترام رکھنا
دن دگنی رات چوگنی بہت تیزی سے

سابقہ ‘با’ استعمال کر کے الفاظ بنائے۔

باوفا ، با کردار ، با اخلاق ،با عزت ،بالباس

واحد کے جمع لکھیں۔

واحد جمع
ذریعہ ذرائع
مسجد مساجد
فصل فصلیں
تکلیف تکالیف
کرن کرنیں
وجہ وجوہات
خطہ خطے
قصبہ قصبے
شاہراہ شاہرایں
دفتر دفاتر