اخلاق نبویﷺ، سوالات و جوابات

0

1: سوالات

سوال: حضرت محمدﷺ کی سیرت کا سب سے روشن پہلو کیا ہے؟

ج: حضرت محمد ﷺ کی سیرت کا سب سے روشن پہلو آپ ﷺ کے عظیم اور اعلی اخلاق ہیں جو پوری انسانیت کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔

سوال: آپﷺ نے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کیوں کی؟

ج: آپ ﷺ نے کچھ لوگوں کے ظلم اور ان کے شر کے سبب مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی۔

سوال: حضرت محمدﷺ کی عظیم اور اعلی اخلاق کے دو واقعات بیان کیجئے۔

ج: پہلا واقعہ : ایک بار ایک شخص نے آپﷺ کو قتل کرنے کی نیت سے آپ ﷺ پر حملہ کیا تو وہ شخص اپنے منصوبے میں نا کام ہوا تو آپ ﷺ نے پھر بھی اسے معاف کر دیا۔
دوسرا واقعہ : عبدااللہ بن ابی آپﷺ کا ایک بہت بڑا دشمن تھا۔ وہ آپ ﷺ کو ہمیشہ تکلیف پہنچانے میں لگا رہتا تھا لیکن اس کے مرنے کے بعد آپ ﷺ نے اپنا کُرتہ مبارک نکال کر اس کے کفن کے لیے دے دیا۔

سوال: حضرت محمدﷺ کے اخلاق کا آپﷺ کے مخالفوں اور جانی دشمنوں پر کیا اثر ہوا ؟

ج: حضرت محمدﷺ کے اخلاق کا آپﷺ کے مخالفوں اور جانی دشمنوں پر نہایت مثبت اثر پڑا جس کی وجہ سے ان میں سے کئی اسلام میں داخل ہوئے۔

سوال: فتح مکہ کے بعد آپﷺ نے ان لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جنہوں نے آپﷺ پر بہت ظلم کیے تھے؟

ج: فتح مکہ کے بعد آپﷺ نے ان لوگوں کو معاف کر دیا جنہوں نے ان پرظلم کیے تھے اور آپﷺ نے ان سے کوئی بدلہ نہیں لیا۔

سوال: آپﷺ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والی بڑھیا آپﷺ پر کیوں کر ایمان لے آئی؟

ج: ایک دن بڑھیا جب بیمار تھی تو حضور اکرمﷺ کو روز کے معمول میں فرق دکھائی دیا اور کوڑا کرکٹ ان پر نہ پھینکا گیا جس کی وجہ معلوم ہونے پر آپﷺ اس کی تیمارداری کیلئے چلے گئے۔ حضورﷺ کا یہ بلند اخلاق دیکھ کر بڑھیا آپﷺ پر ایمان لے آئی۔

3: جمع کے واحد اور واحد کے جمع لکھیے۔

واحد جمع
مخالف مخالفین
گزارش گزارشات
صدقہ صدقات
معاملہ معاملات
کلمہ کلمات
وقت اوقات
عظم عزائم
نوادر نوادرات
جانب جوانب
طرف اطراف
تصنیف تصانیف
موقع مواقِع
کتاب کتب
تکلیف تکالیف

5: متضاد الفاظ تحریر کیجیے۔

الفاظ متضاد
روشن تاریک
ادنیٰ اعلیٰ
زیادہ کم
شر خیر
اچھائی برائی
نرمی سختی
زندگی موت
صحت مند ضعیف/بیمار
چھوٹا بڑا
تکلیف راحت/ٓا رام

4: اس مضمون میں محسن انسانیت ، پیکر اخلاق ، حسن سلوک اور ایفائے عہد جیسے الفاظ آئے ہیں جو دو لفظوں سے بنے ہیں۔ لفظوں کے اس طرح کے جوڑ کر ترکیب کہتے ہیں۔ آپ اس طرح کی پانچ ترکیبیں اپنی نوٹ بک پر لکھیے۔

شمعِ فروزاں
شریکِ حیات
دردِ دل
احساسِ زیاں
یادِ ماضی