Back to: 7th Class Urdu Notes Jkbose | Chapterwise Notes
سوالات
سوال: نیوٹن کہاں پیدا ہوئے آئے؟
ج: نیوٹن انگلینڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے۔
سوال: نیوٹن کے چاچا نے ان کے بارے میں کیا کہا؟
ج: آپ کے چاچا نے آپ کے بارے میں کہا کہ وہ یا تو آوارہ گرد بنے گا یا ذہین ترین انسان۔
سوال: 27 سال کی عمر میں نیوٹن کیا بن گیا؟
ج: 27 سال کی عمر میں نیوٹرل ریاضی کا مکمل پروفیسر بن گیا۔
سوال: نیوٹن کا تیسرا اصول کیا ہے؟
ج: نیوٹن کا تیسرا اصول یہ ہیں کہ ہر عمل کا مساوی اور برعکس ردعمل ہوتا ہے۔
سوال: سائنس کو نیوٹن کا سب سے قیمتی تحفہ کیا ہے؟
ج: سائنس کو نیوٹن کی سب سے قیمتی تحفہ کشش ثقل کی دریافت ہے جس کا راز اس نے ایک سیب کو گرتے وقت دیکھ کر بتایا تھا۔
سوال: ریاضی کی مشقتوں سے نیوٹن کا بنیادی مقصد کیا تھا؟
ج: ریاضی کی مشقوں سے نیوٹن کا بنیادی مقصد اپنا جی بہلانا تھا۔
2: لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجئے۔
کشش ثقل | نیوٹن نے کشش ثقل کی ایجاد کی ہے۔ |
پیش در | ماضی میں بادشاہ کا پیش در بھی بادشاہ بنتا تھا۔ |
بلوغت | میرا یار سن بلوغت کو پہنچا۔ |
لاغر | شاہد ایک لاغر شاگرد ہے۔ |
بطن | حضرت محمد ﷺ بی بی عمینہ کے بطن سے پیدا ہوئے۔ |
مساوی | سب کو مساوی حقوق حاصل ہونے چاہیے۔ |
3: خالی جگہیں پر کیجیے۔
- درختوں سے پھل گرتے کس نے نہیں دیکھے ہیں۔
- ماں کی دوبارہ شادی پر اس کی پرورش دادی نے کی۔
- 27سال کی عمر میں ریاضی کا مکمل پروفیسر بنا۔
- سائنس کے میدان میں اس کا یہ شاعرانہ انداز اس کی ذاتی زندگی میں بھی نمایاں تھا۔
- اب وہ انگلینڈ کی ایک اونچی سوسائٹی کا ممبر بھی تھا۔
4: دیے گئے مرکبات کو مثال کے مطابق تبدیل کیجیے۔
نقش قدم : | قدم کا نقش |
تمنائے دل : | دل کی تمنا |
تماشاے دنیا : | دنیا کا تماشا |
سزائے قید : | قید کی سزا |
ندا وطن : | وطن ندا |
خانہِ دل : | دل کا خانہ |
جذبہ دل : | دل کا جذبہ |
درد دل : | دل کا درد |
نور سحر : | سحر کا نور |
آب حیات : | حیات کا پانی |
دور غلامی : | غلامی کا دور |