اف! یہ ماحولیاتی آلودگی

0

سوال نمبر 1: اس کہانی کا خلاصہ مختصراً اپنے الفاظ میں تحریر کیجیے۔

آلودگی سے مراد قدرتی ماحول میں ایسے اجزاء شامل کرنا جس کی وجہ سے ماحول میں منفی اور نا خوشگوار تبدیلیاں واقع ہوں۔ آلودگی کی بنیادی وجہ انسانی مداخلت ہوتی ہے۔آلودگی عام طور پر صنعتی کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ آلودگی کی اقسام میں صوتی آلودگی، آبی آلودگی، فضائی آلودگی، برقی آلودگی، زمینی آلودگی اور بحری آلودگی شامل ہیں۔ یہ تمام آلودگیاں بہت جان لیوا ہوتی ہیں۔

یہ ساری آلودگیاں ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ایک دوسرے پر اثر انداز بھی ہوتی ہیں۔ آلودگی کی کے سبب دوسری خرابیاں اور بیماریاں بھی شروع ہو جاتی ہیں یہ سب کچھ ایک مسلسل عمل کی طرح ہوتا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے ایسی بیماریاں پیدا ہوتی چلی جاتی ہیں اور انسان کو احساس تک نہیں ہوتا اور جب اس عمل کو روکنا ناممکن ہو جاتا ہے یا پھر اس کا اہل اتنا مہنگا ہوتا ہے کہ سوائے صبر کرنے اور کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔

موجودہ دور ترقی کا دور ہے۔ اس دور میں ہر قسم کی آلودگی سے فوری طور پر بچا نہیں جا سکتا لیکن اسے ضرور کم کیا جاسکتا ہے۔پیڑ پودوں کو لگایا جائے اور اس کے علاوہ کارخانوں سے نکلنے والے بے کار اور غلیظ مادہ کو کیمیائی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ زیادہ سے زیادہ موٹر گاڑیوں میں lpg یاcng کے استعمال کو یقینی بنائے جائے۔ شوروغل سے جہاں تک ممکن ہو بچا جائے۔ ایسے اقدامات کے بعد ہم کافی حد تک آلودگی سے اپنا دامن بچا سکتے ہیں۔

اس کہانی کے سوالات کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوال: آلودگی کم کرنے کے لیے کیا کیا طریقے ہیں؟

جواب: آلودگی کم کرنے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ موٹر گاڑیوں میں ایل پی جی یا سی این جی کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے۔ ایٹمی تجربات پر پوری طرح پابندی کی جائے اور زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگانے چاہیے۔ ایسے اقدامات کے بعد ہی ہم کافی حد تک آلودگی سے اپنا دامن بچا سکتے ہیں۔

سوال: شور خطرناک قسم کی آلودگی کیوں ہے؟

جواب: شور خطرناک قسم کی آلودگی اسی لیے ہے کیونکہ یہ آلودگی جسم کے مختلف اعضاء خاص کر کانوں اور دماغ پر برا اثر ڈالتی ہے۔

سوال: اوزون لیر( ozone layer) سے کیا مراد ہے؟

جواب: اوزون لیر( ozone layer) سے مراد ایک ایسی گیس ہے جو سورج سے آنے والی خطرناک شعاعوں کو زمین تک نہیں آنے دیتی۔ یہ شعاعیں اس قدر خطرناک ہوتی ہیں کہ زمین تک پہنچ جائیں تو جانداروں میں جلد کا کینسر پیدا ہو جائے اور کوئی بھی جاندار زندہ نہ رہے۔

سوال: دھوئیں کو خطرناک کیوں کہا گیا ہے؟

جواب: موٹر گاڑیوں اور کارخانوں کی مشینوں سے نکلنے والا دھواں ہوا کو آلودہ کر دیتا ہے۔ یہ دھواں نہ صرف انسانوں بلکہ تمام جانداروں اور پودوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔

سوال: غذائیں بیماریوں کا سبب کیوں بن جاتی ہیں؟

جواب: کیڑے مار دوائیوں میں ایک قسم کا زہر موجود ہوتا ہے جب یہ غذائیں کھانے میں استعمال کی جاتی ہیں تو یہ زہر ہمارے جس میں شامل ہو جاتا ہے جو بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

سوال: کیمیاوی کھاد اور کیڑے مار دوائیوں کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

جواب: کیمیاوی کھاد کے ساتھ ساتھ کیڑے مار دوائیوں کا استعمال فصلوں کو بیماری اور زمینی کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لیکن ان میں ایک قسم کا زہر بھی موجود ہوتا ہے۔ 

سوال: انسانی زندگی پر آلودگی کا کیا اثر پڑ رہا ہے؟

جواب: انسانی زندگی پر آلودگی کے بہت سارے اثرات پڑ رہے ہیں جیسے خوراک کی کمی، آکسیجن کی کمی، انسانی اعصاب کا ناکارہ ہونا، قدرتی وسائل کی کمی، ٹی بی جیسی ملک بیماریاں پھیل رہی ہیں اور یہ سب آلودگی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

سوال: آلودگی کی مختلف شکلیں کون کون سی ہیں؟

جواب ماحولیاتی گندگی، فضائی آلودگی، پانی کا گندا ہونا، گاڑیوں اور کارخانوں سے شور کا نکلنا وغیرہ آلودگی کی مختلف شکلیں ہیں۔ 

سوال نمبر2 : نیچے لکھے گئے لفظوں کی جمع بنائیے۔

واحد جمع
خواہش خواہشات
اختیار اختیارات
ترقی ترقیات
ممکن ممکنات
سوال سوالات

سوال نمبر 3: نیچے لکھے ہوئے ادھورے جملوں کو مکمل کیجئے۔

  • آپ کے دائیں بائیں موٹر گاڑیاں ﴿دھواں اگلتی دوڑ رہی ہیں۔﴾
  • کہیں مشینوں کی آواز کانوں کو ﴿جھنجھوڑ رہی ہے۔﴾
  • ہر طرف مشینوں کی ﴿بھرمار ہے۔﴾
  • ہوا، پانی اور خوراک ہر جاندار کی بنیادی ضرورت ہے لیکن یہ سب ﴿آلودگی کا شکار ہیں۔﴾
  • کیمیاوی کھاد کے ساتھ ساتھ کیڑے مار دواؤں کا﴿ استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ایک طرف انسانی ترقی کا﴿ ایک بڑھتا ہوا سیلاب ہے﴾ دوسری طرف ﴿اس کی تباہ کاریاں ہیں۔
  • کارخانوں سے نکلنے والے گلیز ماڈلوں کو کیمیاوی طریقے سے ﴿ٹھکانے لگایا جائے۔﴾