سبق نمبر ۲: ہمارے سر سبز جنگلات، سوالات و جوابات

0

سوالات

سوال: ہماری ریاست جموں و کشمیر میں کس کس قسم کے پیڑ پودے پائے جاتے ہیں؟

ج: کشمیر میں دیودار،بدلو ،ببول، چیل اور اخروٹ کے پیڑ پودے پائے جاتے ہیں۔جموں کے کنڈی علاقوں کی آب و ہوا خشک ہونے کے سبب ان میں تیز نوکیلے کانٹے دار درخت پائے جاتے ہیں مثلا ببول، خیر، مانس پھلائی اور ککوے، چیل وغیرہ ۔جب کہ دوسری جگہوں پر سیایہ دار درخت مثلا شیشم ، املتاس، دیودار اور چیل پائے جاتے ہیں۔

سوال: جنگلوں کے فائدے بیان کیجیے۔

ج: جنگلوں کے بے شمار فائدے ہیں: جنگل ماحول کا توازن برقرار رکھتے ہیں، ہوا کو صاف کرتے ہیں، ان سے آکسیجن وافر مقدار میں دستیاب رہتا ہے، جنگل کے درخت ہمیں لکڑی، ایندھن، کاغذ دوائی کپاس میوے وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔جنگلات کی موجودگی میں برف سرما میں نہیں پگھلتی ہے بلکہ گرما تک محفوظ رہتی ہے اور کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی وافر مقدار میں فراہم ہوتا ہے۔ جنگلوں میں بے شمار جانور اور پرندے بودوباش کرتے ہیں جو ماحول کو خوش نما بناتے ہیں۔ اس میں عجیب قسم کی موسمی تازگی اور سرسراہٹ ہوتی ہے۔ اگر جنگل نہ ہوں تو ماحول کا توازن بگڑ سکتا ہے اور بے موقع بارش اور دھوپ فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہےوغیرہ وغیرہ۔

سوال: جنگلوں سے موسموں پر کیا اثر پڑتا ہے؟

ج: جنگلوں کی موجودگی میں ماحول پر خوشنما اثرات پڑتے ہیں۔ موقع پر بارش پڑتی ہے، فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، بیماریوں کا خطرہ نہیں رہتا۔ وغیرہ وغیرہ

سوال: ریاست جموں و کشمیر کے جنگلوں میں پائے جانے والے پرندوں کے نام لکھیے۔

ج: جموں و کشمیر کے جنگلوں میں انواع و اقسام کے پرندے پائے جاتے ہیں مثلا نیل، مور ، چکور اور جنگلی مرغ وغیرہ

سوال: جموں و کشمیر کے جنگلوں میں پائے جانے والے کچھ جانوروں کے نام لکھیے۔

ج: جموں و کشمیر کے جنگلوں میں جو جانور پائے جاتے ہیں ان میں بارہ سنگا،ہرن شیر، چیتا، برفانی لومڑی ،گیدڑ نیل، گائے اور لنگور بہت مشہور ہیں۔

سوال: ماحول کا توازن قائم رکھنے میں جنگلوں کی کیا اہمیت ہے؟

ج: پیڑ پودے ہماری زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ زندگی کی اہم ضرورت جیسے خوراک، پانی اور ہوا کا جنگلات سے گہرا تعلق ہے۔ درخت تازہ ہوا مہیا کرتے ہیں اور ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں۔ جنگل ماحول کا توازن بنائے رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ جنگلوں کی وجہ سے وقت پر برف باری اور بارش ہوتی ہے اور متعدل آب و ہوا قائم رہتی ہے۔ یہ سب جنگلوں ہی کی مدد سے ممکن ہے۔سچ تو یہ ہے کہ جنگلوں کے بغیر ہماری زندگی نامکمل اور مشکل ہے۔

سوال: جنگلوں کو سرسبز سونا کیوں کہتے ہیں ؟

ج: جنگلوں سے بہت ساری چیزیں بر آمد ہوتی ہیں۔ مثلاً عمارتی لکڑی، اور کشتیاں بنانے کی لکڑی دستیاب رہتی ہے، اس کے علاوہ ایندھن، کوئلہ،کاغذ وغیرہ بھی ان کی مدد سے فراہم ہوتے ہیں۔ ان فائدوں اور اس کے علاوہ دوسرے بے شمار فوائد کی وجہ سے جنگلوں کو سرسبز سونا کہتے ہیں۔

نیچے کچھ اسم دیے گئے ہیں ان سے صفت بنائیے۔

کشمیر کشمیری
موسم موسمی
زمین زمینی
کاغذ کاغذی
میدان میدانی
ریگستان ریگستانی