برزہامہ کی تحریکی اہمیت، سوالات و جوابات

0

1: سوالات

سوال: برزہامہ کہاں واقع ہے ؟

ج: برزہامہ سری نگر کے شمال مشرق میں 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

سوال: برزہامہ میں رہنے والے لوگ کس طرح کے مکانوں میں رہتے تھے؟

ج: برزہامہ میں رہنے والے لوگ شروع میں گڑھے نما غاروں میں رہتے تھے۔

سوال: برزہامہ کے لوگ زیر زمین گڑھوں میں کیوں رہتے تھے؟

ج: برزہامہ کے لوگ زیر زمین گڑھوں میں اس لیے رہتے تھے تاکہ وہ موسم سرما کی شدید سردی اور برف باری سے محفوظ رہ سکیں۔

سوال: برزہامہ کے بارے میں جو معلومات آپ کو اس سبق میں ملی انہیں اپنی زبان میں لکھیے۔

ج: برزہامہ شہر سرینگر سے قریب بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع کشمیر کا ایک تاریخی اور سیاحتی مقام ہے۔ دو انگریز ماہرین ڈیرہ اور پیٹرسن نے قریب 1935ء میں یہاں کی کھوج کی ،کشمیر کے مہاراجہ نے ان کی اس کام میں مدد میں کی۔ یہاں پر دریافت کی گئی چند اشیاء سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں قدیم بستی آباد تھی۔ ان چیزوں سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ یہاں کے لوگ کس طرح زندگی بسر کرتے تھے۔

ماہرین کے مطابق لوگ گڑھے نما غاروں میں رہتے تھے۔ سردی سے محفوظ رہنے کے لئے لوگ کوئلے اور راکھ کا استعمال بھی کرتے تھے۔ ابتدائی دور میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگ زیادہ تر مٹی کے برتنوں کا استعمال کرتے تھے۔ جانوروں کی ہڈیوں سے بنائے گئے مختلف قسم کے ہتھیار بھی ملے جس سے یہ لوگ اپنے لیے مختلف قسم کے آلات اور دیگر چیزیں بناتے تھے۔

قدیم دور کے آغاز میں لوگ مٹی سے بنے ہوئے گھروں میں رہتے تھے اور جدید برتنوں کا استعمال کرتے تھے جن پر روگن اور نگینے لگے ہوتے تھے۔ قبروں کے ڈھانچوں سے یہ مکمل طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ یہاں کس مذہب یا تہذیب کے لوگ آباد تھے۔ تیسرے دور کے آغاز میں لوگ اینٹ اور پتھر کے گھروں میں رہتے تھے۔ یہ تہذیب شمالی چین ، ایشیا ، روس افغانستان اور ایران میں دریافت ہونے والی تہذیبوں سے ملتی جلتی ہے۔

2: متضاد الفاظ لکھیے۔

الفاظ متضاد
محفوظ غیر محفوظ
بے ڈھنگ ترتیب وار
تعمیر تخریب
ہموار ناہموار
بے قاعدہ باقاعدہ
بد نما خوشنما