Back to: Urdu Naat Lyrics
اس نعت کی لیرکس رومن اردو میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کعبے کے در کے سامنے مانگی ہے یہ دعا فقط ہاتھوں میں حشر تک رہے دامنِ مصطفی فقط اپنے کرم سے اے خدا عشقِ رسول کر عطا آخری دم لبوں پہ ہو صَلِّ عَلٰی صدا فقط طیبہ کی سیر کو چلیں قدموں میں ان کی جان دیں دفن ہوں ان کے شہر میں ہے یہی التجا فقط نزع کے وقت جب مری سانسوں میں انتشار ہو میری نظر کے سامنے گنبد ہو وہ ہرا فقط منکر نکیر قبر میں ہم سے سوال جب کریں ایسے میں ورد ہم رکھیں آپ کے نام کا فقط دنیا کی ساری نعمتیں میری نظر میں ہیچ ہوں رکھنے کو سر پہ گر ملیں نعلین مصطفی فقط نعتِ رسول پاک ہے نظمیؔ کا مقصد حیات قبر میں بھی لبوں پہ ہو سرکار کی ثنا فقط |