سبق: کیرالا کی سیر خلاصہ ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت
  • سبق نمبر18: خط
  • سبق کا نام: کیرالا کی سیر

خلاصہ سبق:کیرالا کی سیر

سبق کیرالا کی سیر صنف کے اعتبار سے ایک خط ہے۔ یہ خط زینب نے اپنی سہیلی آمنہ کو لکھا جس میں اس نے اپنی کیرالا کی سیر کے حالات بتائے۔ زینب کا سکول ٹور پر کیرالا جانا ہوا۔ جہاں زینب نے اپنی ہم جماعت لڑکیوں کے ساتھ کئی ریاستوں جیسے تامل ناڈو ، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور کیرالا کی سیر کی۔

ریاست کیرالا ہندوستان کے جنوب میں واقع ہے۔جہاں جگہ جگہ ناریل کے درخت ہیں۔اس کے معنی بھی ناریل کا گھر ہی ہیں۔کیرالا کے لوگ ناریل کے تیل سے کھانا پکاتے ہیں۔ اس کے ریشے سے رسّی ، دریاں ، ٹاٹ پٹیاں اور غالیچے بناتے ہیں۔ ناریل کے درخت کے تنوں اور پتوں سے گھروں کی دیواریں اور چھپر بنائے جاتے ہیں۔

جنوبی ہندوستان میں سب سے زیادہ بارش بھی کیرالا میں ہوتی ہے۔ یہاں گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں۔ یہاں سمندر کہیں کہیں زمینی حصوں میں ہے۔ پہاڑی علاقہ ہے گرمی زیادہ پڑتی ہے۔کیرالا کے ہرے بھرے اور گھنے جنگل دیکھنے کے قابل ہیں۔ جنگلات میں ہاتھیوں کے جھنڈ ہیں۔

استاد نے ہمیں روز وڈ اور سوگوان کے درخت بھی دکھائے۔کیرالا کی راجدھانی ترونتاپورم ہے۔ یہاں کی زبان ملیالم ہے۔کتھا کلی یہاں کا مشہور ناچ ہے۔ہمارے وہاں جانے پر زور و شور سے اونم کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔ اونم کا جشن دس دن تک چلتا ہے۔ جس پہ جلوس نکالتے، کشتیوں کی دوڑ ہوتی اور طرح طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔

دوستوں پڑسیوں کی دعوت کی جاتی ہے۔ اونم کے موقع پہ لڑکیاں صبح سویرے ٹوکریاں لے کر نکلتی ہیں اور پھولوں سے رنگ برنگی رنگولیاں بناتی ہیں۔ یہاں کشتیوں کی دوڑ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔کشتیوں کی دوڑ کو ولم کلی کہا جاتا ہے۔ اس دور میں حصہ لینے والی کشتیوں کا اگلا سرا سانپ کے پھن کی شکل کق بنایا جاتا ہے جبکہ پچھلا حصہ سانپ کی دم معلوم ہوتا ہے۔

15 میٹر لمبی کشتی میں پچاس آدمیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے۔ لوگ چمکیلے بھڑک دار کپڑے پہنے ہوتے ہیں اور دور دور سے لوگ اس کا تماشا دیکھنے آتے ہیں۔ ہم نے کشتیوں کی اس دوڈ کو خوب انجوائے کیا۔کیرالا کی حسین وادیاں ، بہتے جھر نے لہلہاتے کھیت اور سمندر کے خوب صورت ساحل مجھے اتنے پسند آئے کہ میں نے اس سیر میں تمھیں بھی شریک کر لیا۔ یہاں کی تعلیمی شرح سو فیصد ہے۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

زینب نے کن کن ریاستوں کی سیر کی؟

زینب نے تامل ناڈو ، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور کیرالا کی سیر کی۔

کیرالا کے لوگ ناریل کو کن کن کاموں میں استعمال کرتے ہیں؟

کیرالا کے لوگ ناریل کے تیل سے کھانا پکاتے ہیں۔ اس کے ریشے سے رسّی ، دریاں ، ٹاٹ پٹیاں اور غالیچے بناتے ہیں۔ ناریل کے درخت کے تنوں اور پتوں سے گھروں کی دیواریں اور چھپر بنائے جاتے ہیں۔

کیرالا کی راجدھانی اور یہاں کی زبان کیا ہے؟

کیرالا کی راجدھانی ترونتاپورم ہے۔ یہاں کی زبان ملیالم ہے۔

کیرالا کا سب سے مشہور تہوار کون سا ہے اور وہ کتنے دن منایا جا تا ہے؟

کیرالا کا سب سے مشہور تہوار اونم ہے۔ اونم کا جشن دس دن تک بنایا جاتا ہے۔

رنگولی کس طرح بنائی جاتی ہے؟

رنگولیاں پھولوں سے بنائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ اسے رنگوں سے بھی سجایا جاتا ہے۔

ولم کلی کیا ہے اور یہ کیسے کھیلا جا تا ہے؟

کشتیوں کی دوڑ کو ولم کلی کہا جاتا ہے۔ اس دور میں حصہ لینے والی کشتیوں کا اگلا سرا سانپ کے پھن کی شکل کق بنایا جاتا ہے جبکہ پچھلا حصہ سانپ کی دم معلوم ہوتا ہے۔15 میٹر لمبی کشتی میں پچاس آدمیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے۔ لوگ چمکیلے بھڑک دار کپڑے پہنے ہوتے ہیں اور دور دور سے لوگ اس کا تماشا دیکھنے آتے ہیں۔

خالی جگہوں میں صحیح لفظ لکھیے۔

  • ریاست کیرالا ہندوستان کے جنوب میں واقع ہے۔
  • کیرالا کے ہرے بھرے اور گھنے جنگل دیکھنے کے قابل ہیں۔
  • ہم لوگ وہاں پہنچے تو بڑے زور وشور سے اونم کی تیاریاں ہو رہی تھیں۔
  • پھولوں سے رنگ برنگی رنگولیاں بتائی جاتی ہیں۔
  • دور دور سے لوگ ان ناگ پھنی کشتیوں کی دوڑ دیکھنے آتے ہیں۔
  • وہاں پڑھنے والوں کی تعداد سو فی صد ہے۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

تہوار عید خوشی کا تہوار ہے۔
ناریل مجھے ناریل پانی پسند ہے۔
ملاح ملاح کشتی چلانے والے کو کہتے ہیں۔
رنگولی آمنہ بہت خوبصورت رنگولی بناتی ہے۔
جشن اپنے بچے کی کامیابی پر والدین نے جشن منایا۔

نیچے دیے ہوئے جملوں میں جہاں جہاں صفت کا استعمال ہوا ہے پہچانئے اور خالی جگہوں میں لکھیے۔

سب چمکیلے اور بھڑک دار کپڑے پہنے ہوتے ہیں۔ کیرالا کی حسین وادیاں ، بہتے جھر نے لہلہاتے کھیت اور سمندر کے خوب صورت ساحل مجھے اتنے پسند آئے کہ میں نے اس سیر میں تمھیں بھی شریک کر لیا۔
چمکیلے ،بھڑک دار، حسین ، لہلاتے ، بہتے، خوبصورت۔

ہر تصویر کے نیچے اس کا صحیح عنوان لکھیے۔

ناگ پھنی کشتی ، ناریل کا درخت ، کتھا کلی ، رنگولی ، ولم کلی ، ہاتھیوں کا جلوس۔
ناگ پھنی کشتی ، 3۔ رنگولی ، ۔ کتھا کلی ، 2۔ 1
۔ ہاتھیوں کا جلوس۔4

کیرالا کی سیر پر پانچ جملے لکھیے۔

  • ریاست کیرالا ہندوستان کے جنوب میں واقع ہے۔
  • یہ ایک خوبصورت اور پرفضا پہاڑی مقام ہے۔
  • کیرالا کے ہرے بھرے اور گھنے جنگل دیکھنے کے قابل ہیں۔
  • کیرالا کی راجدھانی ترونتاپورم ہے۔ یہاں کی زبان ملیالم ہے۔
  • کیرالا کا سب سے مشہور تہوار اونم ہے۔ اونم کا جشن دس دن تک بنایا جاتا ہے۔

عملی کام: اپنے دوست کو ایک خط لکھیے۔جس میں اپنے کسی سفر کا حال بیان کیجیے۔

ممبئی
اگست 2022ء23
پیاری سہیلی ثروت!
السلام علیکم! امید کرتی ہوں تم خیریت سے ہوگی۔ مجھے آج ہی تمھارا خط موصول ہوا۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اب تم رو بہ صحت ہو۔اللہ تمھیں جلد شفائے کاملہ عطا کرے تاکہ تم مجھ سے ملنے آ سکو۔ تم نے میری چھٹیوں کی مصروفیات کا پوچھا تو بتاتی چلوں کہ ان چھٹیوں میں ہم شملہ کی سیر کے لیے گئے تھے۔ کیا بتاؤں شملہ کے بلند و بالا پہاڑ ، ان پہاڑوں کے دامن میں خوبصورت وادیاں ، بہتے جھرنے اور نجانے کتنے دلفریب نظارے تھے۔ یہاں کا موسم بھی بہت خوبصورت تھا کہ گرمیوں میں بھی ٹھنڈ کا احساس ہوتا تھا۔ شملہ واقعی ایک جنت نظیر جگہ ہے۔ انشاء اللہ ہم دونوں سہیلیاں کبھی مل کر وہاں کی سیر کے لیے ضرور جائیں گی۔ وہاں سے تمھارے لیے ایک گرم شال بھی لائی ہوں۔ تم ملنے آؤ تو اپنا تحفہ بھی وصول کرنا۔ گھر پہ سب کو میرا سلام اور بچوں بلخصوص جویریہ اور ہارون کو پیار۔
وسلام
تمھاری دوست
مہرین