• خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
  • خودی ہے تیغ فساں لاالہ الا اللہ
  • یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
  • صنم کدہ ہے جہاں لا الہٰ الا اللہ
  • کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا
  • فریب سود و زیاں لا الہ اللہ
  • یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
  • بتان وہم و گماں لا الہ الا اللہ
  • خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
  • نہ ہے زماں نہ مکاں لا الہ الا اللہ
  • یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند
  • بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اللہ
  • اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
  • مجھے ہے حکم اذاں لا الہٰ الاللہ