Advertisement
Advertisement
ان کا چہرہ میری آنکھیں
دیکھیں ان کو ساری راتیں
کلفت والا میرا جیوں
راحت والی انکی باہیں
میرے گھر میں خوشبو خوشبو
جس کا باعث ان کی سانسیں
جب وہ بولیں کلیاں پھوٹیں
سب سے بہتر ان کی باتیں
میرا اچھا ان کی خواہش
میرا جیون ان کی یادیں

Advertisement
Advertisement