Advertisement

ایک ایسی نظم جس کا ہر بند تین مصرعوں پر مشتمل ہو مثلث کہلاتی ہے . اس کے پہلے بند کے تینوں مصرعے ہم قافیہ (یا ہم قافیہ و ہم ردیف ) ہوتے ہیں . اس کے بعد ہر بند کے پہلے دو مصرعے کسی اور قافیے میں ہوتے ہیں لیکن ہر بند کا تیسرا مصرع پہلے بند کے قافیہ کا پابند ہوتا ہے . ایک مثلث کے دو بند یہاں مثال کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں .

Advertisement

شفق کی چھاؤں میں چرواہا جب بنسی بجاتا ہے
تصور میں مرے ماضی کے نقشے کھینچ لاتا ہے
نظر میں ایک بھولا بسرا عالم لہلہاتا ہے
مرے افکارِ طفلی کو ہے نسبت اس کے نغموں سے
میں بچپن میں کیا کرتا تھا الفت اس کے نغموں سے
جبھی بنسی کی لے میں عہدِ طفلی جھلملاتا ہے ۔

Advertisement

۔۔۔۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement

Advertisement