Back to: Urdu Naat Lyrics
میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام وہ محبوب داور بھی مطلوب بھی جان یوسف بھی ہیں فخر یعقوب بھی جن کا نبیوں کی صف میں ہے اونچا مقام ان پر لاکھوں کروڑوں دورد و سلام جس کی آمد پہ عالم سنوارا گیا نوریوں کو زمیں پر اتارا گیا نام کی جن کے تھی ہر جگہ دھوم دھام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام جس نے آ کے سنوارا ہے دارین کو جس کی رحمت نے ڈھانپا ہے کونین کو جس کے دم سے ہی یہ رونقیں ہیں تمام ان پر لاکھوں کروڑوں دورد و سلام لامکاں کے بنے ہیں وہی تو مکیں جن کے نعلین کو چومے عرش بریں جو خدا سے ہوئے عرش پر ہم کلام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام وہ شفاعت کریں گے ہماری ضرور ان کے صدقے سے ہی ختم ہوں گے قصور وہ ہمارے نبی ﷺ ہیں ہم ان کے غلام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام روح کی غذا ہے ذکر سرکار ﷺ کا اس سے ملتی ہے ذاکر کے دل کو جلا ذکر سرکار ﷺ کرتے رہو صبح و شام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام بزم میں اپنی آتے ہیں سرکار ﷺ خود اپنے میخواروں کو شاہ ابرار خود چشم رحمت سے بھر بھر کر دیتے ہیں جام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہیں نظر جس پہ رکھتے نبی ﷺ محترم اس پر دیکھا ہے میں نے کرم ہی کرم ان کی محفل کا جو بھی کریں اہتمام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام وقت لائے خدا (عزوجل) جائیں دربار پر اور کھڑے ہو کر روضہء سرکار ﷺ پر پیش مل کر کریں ہم درود و سلام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام التجا ہے یہ حافظ کی ذات ودود وقت آخر زباں پر ہو جاری درود ہو نگاہوں میں روضہء خیرالانام ﷺ ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام |