Advertisement
Advertisement
پیاری نانی
دودھ بتاشہ خوب کھلاتی سب سے اچھی پیاری نانی
رنگ برنگی چیزیں دلاتی سب سے اچھی پیاری نانی

نانی گھر ہم آتے جب بھی اچھی اچھی پیاری پیاری
ہمیں کہانی خوب سناتی سب سے اچھی پیاری نانی

بد معاشی کی جب بھی ہماری لے کر آتا کوئی شکایت
الٹا اسی کو ڈانٹ پلاتی سب سے اچھی پیاری نانی

بچپن میں ہم روتےجب بھی لےکر فوراً گود میں
ہمیں پیار سے گلے لگاتی سب سے اچھی پیاری نانی

ادب کی باتیں ہمیں سکھاتی مل کر رہنا کہتی سب سے
باتیں اچھی ہمیں بتاتی سب سے اچھی پیاری نانی

اظہرؔ وہ دن کہاں گئے بچپن کی وہ باتیں سب
آنکھیں ہماری خوب بھگاتی سب سے اچھی پیاری نانی

Advertisement
Advertisement