Advertisement
Advertisement

Advertisement
  • محمدﷺ کا روضہ قریب آ رہا ہے
  • بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
  • فرشتو یہ دے دو پیغام انکو
  • خبر جا کے دے دو انکو فرشتو
  • کہ خادم تمھارا سعید آ رہا ہے
  • مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
  • مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
  • بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ
  • وفا تم نہ دیکھو گے ہرگز کسی میں
  • زمانہ وہ ایسا قریب آرہا ہے
  • حفاظت کرو اپنے ایمان و دین کی
  • زمانہ وہ ایسا عجیب آ رہا ہے
  • محمدﷺ کا روضہ قریب آ رہا ہے
  • بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
  • تمہیں کچھ خبر ہے کہاں جا رہا ہوں
  • رسول خدا ہیں وہاں جا رہا ہوں
  • تمھیں کچھ خبر ہے میں کیا پا رہا ہوں
  • محبت کا ان کی مزہ پا رہا ہوں
  • چلو جا کے رہنا مدینے میں اب تو
  • قیامت کا منظر قریب آرہا ہے
  • نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہوگی
  • جو پائے گا دل میں پیام مدینہ
  • سکونِ جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو
  • وہ سکونِ جہاں ہے نظامِ مدینہ
  • محمدﷺ کا روضہ قریب آ رہا ہے
  • بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے
  • مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ
  • بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ

Advertisement
Advertisement