Back to: Urdu Muhavare Collection
Advertisement
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
ڈٹ جانا | جم کر کھڑا ہو جانا | زندگی کی مصیبتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی انسان کا کام ہے۔ |
ڈنکے کی چوٹ کہنا | اعلانیہ کہنا | میں یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہہ سکتا ہوں۔ |
ڈنکا بجنا | بول بالا ہونا | اس کی قابلیت کا تو تمام شہر میں ڈنکا بج رہا ہے۔ |
ڈھلتی پھرتی چھاؤں ہونا | زوال کی حالت ہونا | دولت تو ڈھلتی پھرتی چھاؤں ہے اس کا کیا اعتبار ہے۔ |
ڈکار جانا | بے ایمان ہو کر ہضم کرجانا | اس نے غریب کی امانت ڈکار جانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ |
‘ر’ کے محاورے
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
رائی کا پہاڑ بنانا | بات کو بڑھا کر پیش کرنا | کیوں رائی کا پہاڑ بنا رہے ہو؟ بات اتنی تو نہ تھی۔ |
رنگ رلیاں منانا | خوشی منانا | باپ کے مرنے کے بعد تو وہ رنگ رلیاں منا رہا ہے۔ |
رال ٹپکنا | لالچ ہونا | حلوائی کی دکان پر تازہ رس گولے دیکھ کر اس کی رال ٹپک پڑی۔ |
ریت کی دیوار کھڑی کرنا | بے فائدہ کام کرنا | یہ سکیم تو ریت کی دیوار ہے۔ |
رسی کا سانپ بنانا | جھوٹ کو سچ بنانا | وکیل تو رسی کا سانپ بناتے ہیں۔ |
رات آنکھوں میں کاٹنا | مصیبت میں جاگنا | میری حالت ان دنوں کیا پوچھتے ہو، رات آنکھوں میں کٹ رہی ہے۔ |
رات سولی پر کاٹنا | تکلیف اٹھانا | اس نے وہ رات سولی پر کاٹی تھی۔ |
رونگٹے کھڑے ہونا | ڈر جانا | مجنوں گورکھپوری کی کہانی سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ |
رنگ فق ہونا | ڈر جانا | شیر کو اپنی طرف آتے دیکھ کر اس کا رنگ فق ہو گیا۔ |
رنگ جمانا | سکہ بٹھانا | مشاعرہ میں فیض نے اپنا رنگ جمادیا۔ |
Advertisement