Advertisement
محاورےمعانیجملے
تاب نہ لانابرداشت نہ کرناوہ ایسی خبر سن کر تاب نہ لا سکا اور بے ہوش ہو گیا۔
تارے گننارات بھر جاگناعاشقوں کا کیا پوچھتے ہو، وہ تو رات بھر تارے گنتے رہتے ہیں۔
ترکی بہ ترکی جواب دیناشکن جواب دینانالائق بیٹا باپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے لگا۔
تین پانچ کرناٹال مٹول کرنامعمولی سی رقم کے لئے تین پانچ مت کرو۔
تارے توڑناانوکھا کاماس کا کیا کہنا! وہ تو آسمان سے تارے بھی توڑ لاتا ہے۔
تن بدن میں آگ لگنابہت غصہ آنااس کی باتیں سن کر میرے تن بدن میں آگ لگ گئی۔
تصویر بن جاناخاموش ہوناوہ یہ خبر سن کر تصویر غم بن گیا۔
تلوار کا کھیتجنگ کا میدانپانی پت تو ہمیشہ تلوار کا کھیل بنا رہا ہے۔
ترکی تمام ہوناغرور جاتا رہناجونہی نتیجہ نکلا اس کی ترکی تمام ہوگی۔
تین حرف بھیجنالعنت بھیجناوہ سب تمہاری اس ذلیل حرکت پر تین حرف رہے ہیں۔
تھوک کر چاٹناقول و قرار سے پھر جانابھلے لوگ تھوک کر چاٹنا نہیں کرتے۔
تھالی کا بینگنرخ بدلنے والااس کا کیا اعتبار! وہ تھالی کا بینگن ہے۔
تیور بدلناغصے میں ہوناآج تو تمہارے والد صاحب کے تیور بدلے ہوئے ہیں۔
تو تو میں میں کرناتکرار کرناعورتوں کو تو تو میں میں کرنے کی عادت ہوتی ہے۔
تنکے کا پہاڑ بنانامبالغہ سے کام لیناکیوں تنکے کا پہاڑ بنا رہے ہو، معمولی بات کو اتنا نہ بڑھاؤ

Advertisement