Back to: Basic Urdu Grammar
مرکب اضافی کی سات قسمیں ہیں۔
(1) اضافت تملیکی:
جس مرکب میں مملوک کی اضافت مالک کی طرف یا مالک کی اضافت مملوک کی طرف ہو اسے اضافت تملیکی کہتے ہیں۔
مثلا:- موہن کی گاۓ۔
(2) اضافت ظرفی:
جس مرکب میں ظرف اور مظروف کے درمیان اضافت ہو اسے اضافت ظرفی کہتے ہیں۔
مثلا:- گھر کی مرغی،
رات کی ٹھنڈک وغیرہ
(3) اضافت تخصیصی:
جس میں مضاف اپنے مضاف الیہ کے سبب خاص ہو جائے۔
مثلا:- میرا لڑکا۔
(4) اضافت توضیحی:
- جس میں مضاف الیہ مضاف کی وضاحت کرتا ہے۔
- مثلاً:- رمضان کا مہینہ۔
- گلستان کی کتاب۔
- اضافت توضیحی اور تخصیصی میں فرق یہ ہے کہ:
- توضیحی کے مضاف الیہ اور مضاف کو بطرز مبتدا اور خبر استعمال کرکے بامعنی بتا سکتے ہیں۔
(5) اضافت بیانی:
جس میں مضاف الیہ مضاف کا مادہ ہو۔
مثلاً:-شیشے کا گلاس۔
(6) اضافت تشبیہی:
- جس میں مضاف الیہ مضاف کا مشابہ ہوتا ہے۔
- مثلاً:-زلف کا سانپ۔
- بارش کے موتی۔
- بھون کی کمان۔
(7) اضافت استعارہ:
جس میں مضاف کو مضاف الیہ کا جز یا حصہ تصور کیا جاتا ہے۔مگر درحقیقت وہ حصہ یا جز نہیں ہوتا۔
مثلاً:-عقل کے ناخن۔
قدرت کے ہاتھ۔