نماز وتر کا بیان

0

وتر کی نماز تین رکعت ہے اس کا وقت وہی ہے جو عشاء کا ہے لیکن عشاء کے فرضوں سے پہلے نہیں پڑھی جا سکتی۔ وتر نماز کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین رکعت نماز وتر کی نیت کرکے نماز شروع کردے اور دو رکعت حسبِ معمول بڑھ کر قعدہ میں بیٹھے اور عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ” تک التحیات پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیے اور تیسری رکعت میں *الحمد* اور *سورۃ* سے فارغ ہو کر *اللہ اکبر* کہتے ہوئے کاندھوں تک ہاتھ اٹھائیے اور پھر اسی طرح ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت پڑھنے کے بعد رکوع میں جائیے اور باقی نماز معمول کے مطابق پوری کرئیے۔

دعائے قنوت

اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ، وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَلُّ عَلَيْکَ، وَنُثْنِيْ عَلَيْکَ الْخَيْرَ، وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ يَفْجُرُکَ، اَللّٰهُمَّ اِيَاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّيْ وَنَسْجُدُ وَاِلَيْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ، وَنَرْجُوْا رَحْمَتَکَ، وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌّ۔

ترجمہ: اے اللہ ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر پر بھروسہ رکھتے ہیں اور ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے ہیں اس سے الگ اور علیحدہ ہو جاتے ہیں جو تیری نافرمانی کرتا ہے۔ الہی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں،اور تیرے ہی لئے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف ہم دوڑتے ہی اور ہم تیری ہی طرف جھپٹتے ہیں اور امیدوار ہیں تیری رحمت کے اور ڈرتے ہیں تیرے عذاب سے بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔

مسئلہ: اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو بجائے اس کے یہ دعا پڑھ لیں۔

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِo

نوٹ: لیکن ہمیشہ اسی کو نہ پڑھتے رہے بلکہ دعا قنوت جلد یاد کرلے۔