Back to: نماز کے بنیادی مسائل
مکروہات نماز
- ١.کوکھ پر ہاتھ رکھنا۔
- ٢. کپڑا سمیٹنا۔
- ٣. جسم یا کپڑے سے کھیلنا۔
- ٤. انگلیاں چٹخانا۔
- ٥. دائیں بائیں گردن موڑنا۔
- ٦. انگڑائی لینا۔
- ٧. کتے کی طرح بیٹھنا۔
- ٨. چادر وغیرہ کو لٹکا ہوا چھوڑ دینا یعنی نہ لپیٹنا۔
- ٩. بغیر عذر کے چار زانو بیٹھنا۔
- ١٠. سامنے یاسر پر تصویر ہونا۔
- ١١. تصویر والے کپڑے میں نماز پڑھنا۔
- ١٢. پیشاب یا پاخانہ یا بھوک کا تقاضہ ہوتے ہوئے نماز پڑھنا۔
- ١٣. آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا۔
مفسدات نماز
- ١.بات کرنا تھوڑی ہو یا بہت قصداً ہو یا بھول کر۔
- ٢. سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا۔
- ٣. چھینکنے والے کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا۔
- ٤. رنج کی خبر سن کر انا للہ و انا الیہ راجعون پورا یا تھوڑا سا پڑھنا یا اچھی خبر سن کر الحمدللہ کہنا یا عجیب چیز سن کر سبحان اللہ کہنا۔
- ٥. دکھ یا تکلیف کی وجہ سے آہ ،اوہ یا اف کرنا۔
- ٦. قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا۔
- ٧. الحمد شریف یا سورہ وغیرہ میں ایسی غلطی کرنا جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔
- ٨. عمل کثیر مثلا ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا ہے یا دونوں ہاتھوں سے کوئی کام کرنا۔
- ٩. قصداً یا بھول کر کچھ کھانا پینا۔
- ١٠. قبلہ سے سینہ پھر جانا۔
- ١١. درد یا مصیبت کی وجہ سے اتنا رونا کہ آواز میں حرف نکل جائے۔
- ١٣. نماز میں ہنسنا۔