Advertisement
Advertisement
  • کتاب”دور پاس” برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر13:نظم
  • شاعر کا نام: تلوک چند محروم
  • نظم کا نام: بادل اور تارے

نظم بادل اور تارے کی تشریح

ختم ہوا دن سورج ڈوبا
شام ہوئی اور ابھرے تارے
جگمگ جگمگ کرتے آئے
نور کے ٹکڑے پیارے پیارے

یہ اشعار تلوک چند محروم کی نظم سے لیے گئے ہیں۔اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ دن کا اختتام سورج کے ڈوبنے سے ہوا۔ سورج کے غروب ہونے کے بعد شام کا آغاز ہوا اور آسمان پر تارے ابھرنے لگے۔ یہ تارے جگمگ جگمگ کرتے ہوئے ابھرے۔ آسمان پر ابھرنے والے یہ تارے ایسے معلوم ہو رہے تھے جیسے نور کے روشن پیارے ٹکڑے ہوں۔

Advertisement
دور کہیں سے ٹھنڈے ٹھنڈے
تیز ہوا کے جھونکے آئے
کاندھوں پر اپنے وہ اٹھا کر
چھوٹے چھوٹے بادل لائے

اس بند میں شاعر کہتا تھا کہ روشن رات ٹھنڈ کا احساس لیے ہوئے آئی اور دور کہیں سے ٹھنڈے ٹھنڈے تیز ہوا کے جھونکے آنے لگے۔ یہ ٹھنڈے جھونکے خالی نہ تھے بلکہ یہ اپنے ساتھ کندھوں پر بادلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو بھی بٹھا کر لائے۔یہی بادل کے ٹکڑے ٹھنڈ کا سبب تھے۔

ان کو دیکھ کے اور بھی برسا
نور مسرت کا تاروں سے
کوئی چھپا اور کوئی نکلا
بادل کے ان انباروں سے

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ ہوا کے جھونکوں اور بادل کے ٹکڑوں کو دیکھ کر خوشی کا نور تاروں سے مزید برسا جس کی وجہ سے تاروں کی لکا چھپی شروع ہوگئی کوئی تارہ ان بادلوں کے انباروں میں چھپنے اور کوئی نکلنے لگا۔

Advertisement
کھیل رہے ہوں جیسے بچے
آنکھ مچولی گلی گلی میں
یا شبنم کے قطرے چمکیں
اوجھل ہو کر کلی کلی میں

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ ان تاروں کا چھپنا اور ظاہر ہونا ایسا تھا کہ جیسے ننھے بچے گلی گلی میں آنکھ مچولی کا کھیل کھیل رہے ہوں۔یا یہ تارے ایسے لگ رہے تھے کہ شبنم کے قطرے اوجھل ہو کر کلیوں کے اندر چمک رہے ہوں۔

Advertisement

سوچیے اور بتایئے:

شاعر نے نور کے ٹکڑے کسے کہا ہے؟

شاعر نے جگمگ کرتے ہوئے تاروں کو نور کے ٹکڑے کہا ہے۔

چھوٹے چھوٹے بادلوں کو اپنے کاندھوں پر کون بٹھا کر لایا ؟

ہوا کے ٹھنڈے جھونکے چھوٹے چھوٹے بادلوں کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر لائے۔

Advertisement

آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے بچے کن کو کہا گیا ہے؟

بادلوں کے انبار میں چھپتے تاروں کو آنکھ مچولی کھیلتے بچے کہا گیا ہے۔

تاروں شبنم کے قطروں اور بچوں میں آپ کو کون کی بات ملتی جلتی نظر آتی ہے؟

تاروں، شبنم کے قطروں اور بچوں میں مشترکہ بات ان کی آنکھ مچولی کھیلنے کا انداز ہے۔

خالی جگہ بھریے:

  • جگمگ جگمگ کرتے آئے
  • نور کے ٹکڑے پیارے پیارے
  • دور کہیں سے ٹھنڈے ٹھنڈے
  • چھوٹے چھوٹے بادل لائے
  • آنکھ مچولی گلی گلی میں
  • اوجھل ہو کر کلی کلی میں

نیچے لکھے ہوئے لفظوں سے جملے بنائیں:

ٹھنڈےٹھنڈے میں نے ٹھنڈے ٹھنڈے آم کھائے۔
ٹھنڈیٹھنڈی میں نے ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم کھائی۔
ٹھنڈاٹھنڈا میں نے ٹھنڈا ٹھنڈا پانی پیا۔
پیارےپیارے میں نے پیارے پیارے پرندے دیکھے۔
پیاریپیاری عالیہ کی پیاری پیاری دو بیٹیاں ہیں۔
پیاراپیارا آمنہ کے پاس پیارا پیارا طوطا تھا۔
چھوٹےچھوٹے میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی ہیں۔
چھوٹیچھوٹی ہر انسان کی چھوٹی چھوٹی ضروریات ہوتی ہیں۔
چھوٹاچھوٹا وہاں بچوں کا چھوٹا چھوٹا جھولا موجود تھا۔

نیچے دیے گئے لفظوں میں سے متضاد لفظوں کے جوڑے بنائیے۔

ختم ،دن ،شام ،شروع ،پاس ،ڈوبنا ،مسرت ، گرم ،صبح ،رات ، دور،ٹھنڈا ،غم ، ابھرنا۔
الفاظمتضاد
دنرات
ختمشروع
شامصبح
پاسدور
ڈوبناابھرنا
مسرتغم
گرمٹھنڈا

عملی کام: اس نظم کے بارے میں چند جملےلکھیے ۔

اس نظم میں شاعر نے دن کے ختم ہونے کے بعد رات ابھرنے کے منظر کو بیان کیا ہے کہ رات کو آسمان پر جگمگا تے تارے ابھرتے ہیں۔ جس سے آسمان نور میں نہا جاتا ہے اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے اپنے کندھوں پر بادلوں کو لیے آتے ہیں۔ ان بادلوں کے انباروں میں تارے ننھے بچوں اور پھولوں کی کلیوں میں موجود شبنم کے قطروں کی طرح چھپتے اور کھیلتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement