Advertisement
Advertisement
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت۔
  • سبق نمبر07: نظم
  • نظم کا نام: میری پتنگ
  • شاعر کا نام: محبوب راہی

نظم میری پتنگ کی تشریح

کتنی پیاری پتنگ ہے میری
دیکھ کر عقل دنگ ہے میری
کیسے خوش رنگ، رنگ ہیں ا س کے
رنگ کیا شوخ و شنگ ہیں اس کے

درج بالا اشعار محبوب راہی کی نظم پتنگ سے لیے گئے ہیں۔ اس بند میں شاعر بچے کی زبانی اس کی پت گ کی خوبیاں بیان کرواتے ہوئے کہتا ہے کہ بچے کی پتنگ بہت خوبصورت ہے جسے دیکھ کر اس کی عقل بھی حیران رہ جاتی ہے کہ یہ پتنگ بہت سے خوش رنگ ، رنگوں کے کاغذوں سے بنی ہوئی ہے۔ یہ تمام کے تمام رنگ شوق رنگ ہیں جو اس پتنگ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

Advertisement
آسمانوں میں جا کے اڑتی ہے
ڈولتی ہے ادا سے مڑتی ہے
ڈور بھی کاٹ دار ہے اس کی
مثل کاٹ دھار ہے اس کی

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ اس خوبصورت پتنگ کے اڑنے کا انداز بھی انوکھا ہے کہ یہ آسمان کی بلندیوں میں جا کر اڑتی ہے اور جب یہ پیچھے کو مڑےی یے تو اس کے مڑنے کا انداز ایک خاص ادا لیے ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کی ڈور کی بھی یہ خوبی ہے کہ یہ بہت تیز کاٹ دار دھار لیے ہوتی ہے۔ اس کاٹ دار دھار والی ڈور کی مثال تلوار کے تیز دھار جیسی ہے جو کچھ بھی کاٹ کر رکھ دے۔

اوپر اٹھتی ہے نیچے آتی ہے
دائیں اور بائیں گھوم جاتی ہے
جب کبھی میں اسے اڑاتا ہوں
تو خلاؤں میں خود کو پاتا ہوں

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ یہ پتنگ کبھی اوپر کو جاتی تو کبھی نیچے آتی اور کبھی دائیں بائیں کو چلی جاتی ہے۔ بچہ یہ کہتا ہے کہ جب کبھی بھی میں اسے اڑاتا ہوں تو اس پتنگ کے ساتھ میں خود کو بھی خلاؤں اور ہواؤں میں اڑتا ہوا محسوس کرتا ہوں۔

Advertisement
مجھ کو ایک دن بلند ہونا ہے
ہر کسی کی پسندہونا ہے
تیز کرتی امنگ ہے میری
کتنی پیاری پتنگ ہے میری

اس بند میں شاعر بچے کی زبانی کہتا ہے کہ اس پتنگ کی طرح مجھے بھی ایک دن بلند ہونا ہے اور بلندیوں میں اڑ کر ہو کسی کی پسند بننا ہے۔ جسے کہ پتنگ کو سب اچھا کہتے ہیں۔ یہ پتنگ میری امنگ کو اور بڑھاتی ہے یہ پتنگ بہت پیاری ہے۔

Advertisement

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

پتنگ دیکھ کر بچے کی عقل کیوں دنگ ہے؟

بچے کی پتنگ خوبصورت ہے اور یہ خوش رنگ کاغذوں سے بنی ہوا میں ڈولتی جاتی ہے جس وجہ سے بچے کی عقل دنگ ہے۔

پتنگ کی ڈور کیسی ہے؟

پتنگ کی ڈور کاٹ دار تلوار کی دھار جیسی ہے۔

Advertisement

پتنگ بچے میں کون سی امنگ پیدا کرتی ہے؟

پتنگ بچے میں بلندی تک پہنچنے اور کامیاب ہونے کی امنگ پیدا کرتی ہے۔

پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ خود کو کہاں پاتا ہے؟

پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ خود کو خلاؤں میں پاتا ہے۔

اس نظم میں بیان کی گئی پتنگ کی چند خوبیاں لکھیے۔

پتنگ خوش رنگوں سے بنی ہے۔ اس کی ڈور تیز اور تلوار جیسی دھار رکھتی ہے۔ یہ پتنگ بچوں میں بلندیوں میں اڑنے کی امنگ جگاتی ہے۔

نظم کے مطابق مصرعوں کے جوڑ ملائیے۔

الف:
کتنی پیاری پتنگ ہے میری
ڈور بھی کاٹ دار ہے اس کی
کیسے خوش رنگ، رنگ ہیں ا س کے
جب کبھی میں اسے اڑاتا ہوں
مجھ کو ایک دن بلند ہونا ہے

Advertisement

ب:

تو خلاؤں میں خود کو پاتا ہوں
ہر کسی کی پسندہونا ہے
دیکھ کر عقل دنگ ہے میری
رنگ کیا شوخ و شنگ ہیں اس کے
مثل کاٹ دھار ہے اس کی

ج:

  • کتنی پیاری پتنگ ہے میری
  • دیکھ کر عقل دنگ ہے میری
  • ڈور بھی کاٹ دار ہے اس کی
  • مثل کاٹ دھار ہے اس کی
  • کیسے خوش رنگ، رنگ ہیں ا س کے
  • رنگ کیا شوخ و شنگ ہیں اس کے
  • جب کبھی میں اسے اڑاتا ہوں
  • تو خلاؤں میں خود کو پاتا ہوں
  • مجھ کو ایک دن بلند ہونا ہے
  • ہر کسی کی پسندہونا ہے

ان لفظوں کے متضاد لکھیے:

الفاظمتضاد
بلندپست
آسمانزمین
دائیںبائیں
اوپرنیچے
خوش رنگبد رنگ
تیزآہستہ
دنرات
اٹھنابیٹھنا

خوش رنگ دو لفظوں ‘خوش’ اور ‘رنگ’ سے مل کر بنا ہے۔ اس کے معنی ہیں اچھے رنگ والا/ والی آپ بھی خوش لگا کر چھے الفاظ بنائیے۔ جیسے خوش + مزاج = خوش مزاج۔

خوش بو ، خوش شکل ، خوش طبیعت ، خوش اخلاق ، خوش خط ، خوش خبری۔

Advertisement

نیچے دی ہوئی پتنگوں پر کچھ نام لکھے ہیں۔ ان پتنگوں میں ڈور نہیں بندھی ہے۔ ان میں ڈور باندھ کر صحیح بچے کے ہاتھ میں دیجئے۔

اسم خاص:گنگا ، ہمالیہ ، ممبئی ، قطب مینار ، عارف۔
اسم عام:قلم ، گاڑی ، تلوار ، جھیل ، پتنگ۔

کاٹ دار تیز دھار والے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ یہ دو لفظوں ‘کاٹ’ اور ‘ دار’ سے مل کر بنا ہے۔ نیچے دیے ہوئے لفظوں کے بعد دار لگا کر لفظ بنائیے اور خالی جگہوں میں ان کے معنی لکھیے۔

شان+ دار= شان والا
ہوا+ دار= ہوا والا
مال+ دار= مال و دولت رکھنے والا
ایمان+ دار= ایمان والا
دنیا+ دار=دنیا داری کرنے والا
مزے+ دار= مزیدار / لذیذ
جان+ دار=جان رکھنے والا
سمجھ+ دار = سمجھ بوجھ رکھنے والا

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔

خوش رنگ ، مثل ، خلا ، اُمنگ ، شوخ و شنگ۔

پتنگ پر پانچ جملے لکھیے۔

  • پتنگ کاغذ سے بنایا جاتا ہے۔
  • پتنگ کو بنانے کے لیے مختلف رنگوں اور ڈیزائن کا کاغذ استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پتنگ عموماً بسنت کے تہوار پر اڑائے جاتے ہیں۔
  • پتنگ اڑانے کے لیے کیمیکل سے بنی ایک مخصوص ڈور استعمال کی جاتی ہے۔
  • پتنگ بازی بچوں اور نوجوانوں میں یکساں مقبول ہے۔

Advertisement

Advertisement