Nazm Zameen ke Taare Tashreeh Chapter 8 | نظم زمین کے تارے کی تشریح

0
  • کتاب” اردو گلدستہ “برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر08:نظم
  • شاعر کا نام: حفیظ جالندھری
  • نظم کا نام: زمین کے تارے

نظم زمین کے تارے کی تشریح

لو رات ہو گئی ہے لو چھا گیا اندھیرا
باغوں میں بسنے والے سب لے چکے بسیرا

یہ شعر “حفیظ جالندھری” کی نظم ” زمین کے تارے” سے لیا گیا ہے۔ شاعر اس شعر میں کہتا ہے کہ رات کا وقت ہو گیا ہے۔ اور رات ہوتے ہی ہر جانب اندھیرا چھا گیا۔ باغوں میں بسنے والے سب خواہ وہ چرند پرند ہو اپنے اپنے آ شیانوں میں بسیرا کر چکے ہیں۔

ہر سمت آسماں پر تارے چمک رہے ہیں
تارے جو ہیں زمین پر ان کو یہ تک رہے ہیں

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ رات ہونے کے بعد رات کے سماں کا ایک اور خوبصورت منظر یہ ہے کہ ہر طرف آسمان پر تارے روشن ہو جاتے ہیں۔ وہ تارے جو آسمان پہ روشن ہیں وہ زمین پر موجود لوگوں کو دیکھ رہے ہیں۔

پوچھو گے تم زمیں کے وہ کون سے ہیں تارے
آؤ تمھیں دکھائیں تارے وہ پیارے پیارے

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اب تم لوگ حیراں ہو کر یہ پوچھو گے کہ زمین پر کون سے تارے موجود ہیں جن کو آسمان والے تارے تکتے ہیں۔تو آؤ تمھیں وہ پیارے تارے دکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ وہ تارے کون سے ہیں۔

دیکھو چمک رہے ہیں باغوں میں باڑیوں میں
کیا اڑ رہے ہیں ہر سو کھیتوں میں جھاڑیوں میں

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ زمین پر جو تارے موجود ہیں وہ تارے باغوں کی باڑیوں میں چمک رہے ہیں اور یہ تارے زمین پہ ہر جانب کھیتوں اور جھاڑیوں میں اڑتے پھر رہے ہیں اور اپنی روشنی بکھیر رہے ہیں۔

یہ ننھی لالٹینیں کیا جگمگا رہی ہیں
اس سمت آرہی ہیں اس سمت جارہی ہیں

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ یہ یہ زمین کے تارے جو کہ ننھی لالٹینوں کی طرح جگمگا رہی ہیں اور یہ جگمگاتی ہوئی ایک طرف سے آتی ہیں اور دوسری طرف کو چلی جاتی ہیں۔

ہیں آگ کے پتنگے یا پھول پھلجھڑی کے
کیا نور سے بھرے ہیں یہ تھے تھے کیڑے

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ یہ ننھے تارے یوں محسوس ہوتے ہیں کہ یہ آگ کے پتنگے ہیں کہ کوئی پھولوں پے پھلجڑیاں موجود ہوں۔ یہاں ننھے سے تارے موجود ہیں وہ تارے جگنو ہیں اور یوں لگتا ہے کہ ان ننھے کیڑوں کے اندر نور بھرا ہوا ہے جو ان تاروں کو جگمگاتا ہے۔

تم جانتے ہو ان کو؟ جگنو ہے نام ان کا
اندھیروں کو روشن کرنا ہے کام ان کا

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ تم ان ننھے کیڑوں کو جانتے ہو وہ کچھ اور نہیں ہے بلکہ ان کا نام جگنو ہے۔ ان ننھے جگنوؤں کا کام اندھیروں کو روشن کرنا ہے۔

کیا خوش نما ہیں دیکھو قدرت کے کارخانے
قدرت کے کارخانے قدرت ہی خوب جانے

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ یہ پیارے جگنو دیکھو کہ کس قدر پیارے اور خوشنما معلوم ہوتے ہیں اور یہ قدرت کے کارخانوں میں ایک رحمت ہے۔ یہ قدرت کے خزانے ہیں اور قدرت ہی اس کو بہتر طور پر سمجھ سکتی ہے۔

سوالات:

شاعر نے زمین کا تارا کسے کہا ہے؟

شاعر نے جگنوؤں کو زمین کا تارا کہا ہے۔

جگنو کہاں کہاں چمک رہے ہیں؟

جگنو باغوں ،باڑیوں ، جھاڑیوں ،کھیتوں ہر جگہ پہ جگمگا رہے ہیں۔

شاعر نے جگنو کے لیے کون کون سے لفظ استعمال کیے ہیں؟

شاعر نے جگنوؤں کے لیے پتنگوں ،پھلجڑیوں، لالٹینوں اور نور کا لفظ استعمال کیا ہے۔

جگنو کا کام کیا ہے؟

جگنو کا کام اندھیروں کو روشن کرنا ہے۔