NCERT 8 Class Urdu Book 2022 Solutions | ابن سینا

0

  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر19: مضمون
  • سبق کا نام: ابن سینا

خلاصہ سبق:

بو علی سینا ایک عظیم سائنسدان تھے۔آپ نے اپنی محنت ذہانت اور لگن سے سائنس کو فروغ دیا۔ بو علی سینا بخارا کے قریبی قصبے میں پیدا ہوئے۔بو علی سینا کی باقاعدہ تعلیم کی ابتدا 6 سال کی عمر میں ہوئی۔ 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ انھیں علم طب اور تحقیق سے دلچسپی تھی۔

علم طب سے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کیا۔طب میں مہارت حاصل کی۔ ایک مرتبہ بخارا کا بادشاہ شدید بیمار ہوا تمام طبیبوں نے انھیں کاعلاج قرار دیا۔ابن سینا نے جی لگا کر بادشاہ کا علاج کیا۔جس سے بادشاہ کچھ ہی دنوں میں صحت یاب ہو گیا۔جس پر بادشاہ بہت خوش ہوا اور انعام کے طور پر ابن سینا کو شاہی کتب خانے کا ناظم مقرر کر دیا۔

16،17 سال کی عمر میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔نئی نئی دوائیں بناتے اور لوگوں کا علاج کرتے دور دور سے لوگ ان کے پاس علاج کی غرض سے آتے۔ والد کا سایہ سر سے اٹھتے ہی ان کی خوشحالی کا دور گزر گیا۔1001ء میں بخارا سے جرجان گئے۔وہاں ابن سینا کی ملاقات البیرونی ،ابو نصر عراقی اور ابو سعید جیسے علما سے ہوئی۔ کچھ عرصے بعد ‘رے’ اور پھر ‘ہمدان’ کا رخ کیا۔ چار مشہور کتابیں مرتب کیں۔ اصفہان میں ان کا انتقال ہوا۔ سائنس اور طب پر بہت سی مشہور کتابیں لکھی۔

ابن سینا کی مشہور کتاب کا نام ” القانون” ہے۔اس کے کئی زبانوں میں تراجم ہوئے اور یورپ میں یہ طب کی تعلیم کی کتاب رہی۔ ریاضی اور فلکیات سے دلچسپی ہونے کی وجہ سے ہمدان میں رصد گاہیں تعمیر کروائیں۔اس موضوع پر کتابیں بھی لکھیں۔آپ نے اپنی ساری زندگی سائنس کے لیے وقف کر دی۔

سوچیے اور بتایئے:

بوعلی سینا کس شہر میں پیدا ہوۓ ؟یہ شہر کس ملک میں واقع ہے؟

بو علی سینا بخارا کے قریبی قصبے میں پیدا ہوئے۔ بخارا ازبکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

بوعلی سینا کی با قاعدہ تعلیم کا آغاز کہاں سے ہوا؟

بو علی سینا کی باقاعدہ تعلیم کی ابتدا 6 سال کی عمر میں ہوئی۔ 10 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ انھیں علم طب اور تحقیق سے دلچسپی تھی۔علم طب سے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کیا۔

ابن سینا نے کن کن علوم میں مہارت حاصل کی؟

ابنِ سینا نے تحقیق اور طب میں مہارت حاصل کی۔

بادشاه ابن سینا سے کیوں خوش ہوا؟

ابن سینا نے جی لگا کر بادشاہ کا علاج کیا۔جس سے بادشاہ کچھ ہی دنوں میں صحت یاب ہو گیا۔جس پر بادشاہ بہت خوش ہوا اور انعام کے طور پر ابن سینا کو شاہی کتب خانے کا ناظم مقرر کر دیا۔

ابن سینا کی ملاقات کن علما سے ہوئی ؟

ابن سینا کی ملاقات البیرونی ،ابو نصر عراقی اور ابو سعید جیسے علما سے ہوئی۔

ابن سینا کی مشہور کتاب کا کیا نام ہے؟

ابن سینا کی مشہور کتاب کا نام ” القانون” ہے۔

نیچے لکھے ہوۓ لفظوں کے واحد لکھیے :

محققین محقق
انعامات انعام
اغراض غرض
تجربات تجربہ
علما عالم

نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

عالم ڈاکٹر زاکر نائیک بہت بڑے عالم دین ہیں۔
آغاز تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا۔
تعمیر ہم نے مکان کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔
اشاعت اس ماہ اخبار اردو کی اشاعت ممکن نہ ہو سکی۔
تحقیق انسانی صحت کے مسائل پر مزید تحقیق درکار ہے۔

نیچے دی ہوئی مثال کے مطابق ہر لفظ کے آخر میں ات لگا کر جمع بنائے:

تفصیل + ات = تفصیلات
تفریح +ات= تفریحات
ایجاد +ات= ایجادات
انعام +ات= انعامات
توقع +ات= توقعات
تعمیر +ات= تعمیرات

عملی کام:آپ اپنے استاد سے البیرونی کے متعلق معلومات حاصل کیجیے اور ان پر اپنی ڈائری میں پانچ جملے درج کیجئے۔

آپ کا پورا نام ابو ریحان البیرونی تھا۔البیرونی نے ریاضی، علم ہیئت، تاریخ اور جغرافیہ میں ایسی عمدہ کتابیں لکھیں جو اب تک پڑھی جاتی ہیں۔ ان میں ”کتاب الہند“ ہے جس میں البیرونی نے ہندو‎ؤں کے مذہبی عقائد، ان کی تاریخ اور برصغیر پاک و ہند کے جغرافیائی حالات بڑی تحقیق سے لکھے ہیں۔ اس کتاب سے ہندو‎ؤں کی تاریخ سے متعلق جو معلومات حاصل ہوتی ہیں ان میں بہت سی معلومات ایسی ہیں جو اور کہیں سے حاصل نہیں ہوسکتیں۔ اس کتاب کو لکھنے میں البیرونی نے بڑی محنت کی۔ ہندو برہمن اپنا علم کسی دوسرے کو نہیں سکھاتے تھے لیکن البیرونی نے کئی سال ہندوستان میں رہ کر سنسکرت زبان سیکھی اور ہندوئوں کے علوم میں ایسی مہارت پیدا کی کہ برہمن تعجب کرنے لگے۔ البیرونی کی ایک مشہور کتاب “قانون مسعودی” ہے جو اس نے محمود کے لڑکے سلطان مسعود کے نام پر لکھی۔ یہ علم فلکیات اور ریاضی کی بڑی اہم کتاب ہے۔ اس کی وجہ سے البیرونی کو ایک عظیم سائنس دان اور ریاضی دان سمجھا جاتا ہے۔