نظم پہیلیاں کی تشریح ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت۔
  • سبق نمبر19: نظم
  • نظم کا نام: پہیلیاں

نظم پہیلیاں کی تشریح:

نیچے پٹکو اوپر جاتی
اوپر سے پھر نیچے آتی
اونچی اونچی کود لگاتی
گول گول ہوں تم کو بھاتی

اس پہیلی میں جس چیز کا ذکر کیا گیا ہے وہ “گیند” ہے یعنی جس کو اگر زمین پہ پٹکا جائے تو وہ اوپر کی طرف جا کر پھر نیچے بھی کوٹتی ہے۔ یہ گیند اونچی اونچی اچھلتی بھی ہے اور دیکھنے میں گول لگتی ہے اور ہم سب کو اچھی بھی لگتی ہے۔

ایک پہیلی میں کہوں
تو سن کے میرے پوت
بنا پروں کے اڑ گئی
باندھ گلے میں سوت

اس پہیلی میں جس بنا پر کے اڑنے والی شے کا ذکر کیا گیا ہے وہ ” پتنگ ” ہے۔ بچے کو مخاطب کرکے اس سے ایک پہلی بتانے کا ذکر کیا گیا ہے کہ پتنگ بغیر پروں کے بھی اونچا اڑ لیتی ہے اس وقت اس کے گلے میں صرف ایک سوت کا دھاگا بندھا ہوتا ہے جو اسے اونچا اڑا کر لے جاتا ہے۔

ایک تھال موتیوں سے بھرا
سب کے سر پر اوندھا دھرا
چاروں اور وہ تھال پھرے
موتی اس سے اک نہ گرے

اس پہلی میں جس چیز کا ذکر کیا گیا ہے وہ آسمان پہ موجود “تارے ” ہیں۔ آسمان پر موجود تاروں کو موتیوں سے بھرا ہوا تھال کہا گیا ہے۔ یہ تھال آسمان سے زمین کی طرف اوندھا(الٹا) کیا گیا ہے مگر پھر بھی اس میں سے کوئی موتی یعنی تارہ زمین پہ نہیں گرتا ہے۔

اس کے کان پہ میرا منھ
میرے منھ پر اس کا کان
پاس نہیں ہم دونوں پھر بھی
باتیں کیں کیسے؟ پہچان

اس پہیلی میں جس چیز کا ذکر کیا گیا ہے وہ “موبائل فون” ہے۔ موبائل فون آدمی کے کان سےلگا ہوتا ہے یعنی فون کا منھ آدمی کے کان سے جبکہ آدمی کا منھ فون سے جڑا ہوتا ہے۔ اس فون کے ذریعے بنا دیکھے دور کے لوگوں کو پہچان کر ان سے بات کی جاتی ہے۔

پتی پتی اس کی ہری ہے
پس جائے تو لال پری ہے
پیاری پیاری اس کی لالی
اس سے خوش ہر لڑکی بالی

اس پہیلی میں جس شے کا ذکر کیا گیا ہے وہ ” مہندی” ہے۔ مہندی جب اگائی جاتی ہے تو وہ ہری پتیوں کی صورت میں ہوتی ہے مگر اس کو خشک کرکے پیسا جائے تو گیلا ہو ے کے بعد وہ لال رنگ دیتی ہے۔ اس کے رنگ سے لال لال لالی آ جاتی ہے اور اس کو لگا کر ہر لڑکی خوش ہو جاتی ہے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

ان پہیلیوں کے جواب دیجیے۔

گیند ، پتنگ ، آسمان اور تارے ، موبائل فون ، مہندی۔

آپ کو ان پہیلیوں میں سے کون سی پہیلی زیادہ پسند آئی اور کیوں؟

مجھے ان پہیلیوں میں سے یہ پہیلی زیادہ پسند آئی۔
ایک تھال موتیوں سے بھرا
سب کے سر پر اوندھا دھرا
چاروں اور وہ تھال پھرے
موتی اس سے اک نہ گرے
اس پہیلی کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں نہ صرف جواب پوری طرح چھپا ہوا ہے بلکہ اس می۔میں شاعرانہ حسن بھی پایا جاتا ہے یعنی آسمان کو تھال سے اور تاروں کو موتیوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔

ان پہلیوں کے علاوہ جو پہیلی یاد ہو سنائیے۔

میں ایک پھل ہوں کھٹا میٹھا، بچے شوق سے کھاتے ہیں
آخری دونوں حرف مٹا کر، سبزی مجھ کو بناتے ہیں
جواب: آلوچہ۔

خود ہلے دوسروں کو ہلائے
اس ہلنا من کو بھائے
جواب: پنکھا

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھیے۔

تھال ، مہندی ، گیند ، پتنگ ، موبائل فون ، تاروں بھرا آسمان۔

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
کان 4
منھ 6
مہندی کا درخت 5
پر 2
موتی 7
پری 3
لڑکی 1

خوش خط لکھیے۔

نیچے ، پہیلی ، اوندھا ، پہچان ، پتّی۔