NCERT Class 8 Urdu Book | ارونا چل پردیش کی سیر

0
  • کتاب”دور پاس” برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر20: کہانی
  • سبق کا نام: ارونا چل پردیش کی سیر

خلاصہ سبق:

این سی سی کے بچوں کو قدم سے قدم ملا کر چلتا دیکھ فرحان کا دل فوج میں بھرتی ہونے کو چاہا۔ کچھ دنوں تک اس کے والد نے کہا کہ فرحان میں تمھیں ایک فوجی افسر بنانا چاہتا ہوں۔یوں جلد ہی اسے این سی سی کے گروپ میں شامل کر لیا گیا۔ کچھ عرصے تک یہ گروپ ارونا چل پردیش کی سیر کے لیے روانہ ہوا۔ اروناچل پردیش ہندوستان کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ ملک کے اس حصے میں سات اہم ریاستیں ہیں۔آسام ،اروناچل،منی پر ،میگھالیہ، میزورم ،ناگا لینڈ اور تریپورہ۔ انھیں سیون سسٹر اسٹیٹس بھی کہا جاتا ہے۔ ان ریاستوں کا رہن سہن اور رسم و رواج بہت ملتے ہیں۔

اروناچل پردیش ملک کی پوشیدہ جنت ہے۔ ڈبرو گڑھ ریل کے ذریعے اس سفر کے لیے روانہ ہوئے۔ جب ریل آسام پہنچی تو آسام کے چائے کے باغات میں فرحان نے دیکھا کہ اپنی پیٹھ پر بڑی بڑی ٹوکریاں لٹکائے نوجوان لڑکے لڑکیاں چائے کے پودوں سے نرم نرم پتیاں بہت مہارت سے توڑ رہے ہیں۔ان مناظر سے لطف اٹھایا اور بس میں سوار ہو گئے۔ اروناچل پردیش کو ارونا چل اس کے نام کی مناسبت ارون معنی سورج کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔کیوں کہ یہ ملک کے مشرق کی پہلی ریاست ہے جہاں سب سے پہلے سورج کی کرنیں اس پر پڑتی ہیں۔

ارونا چل میں برہم پتر دریا کے کنارے کیمپ لگایا۔ برہم پتر دریا سمندر کی طرح وسیع و عریض اور گہرا تھا۔ دریا میں بڑی بڑی کشتیوں کے ساتھ سٹیمر بھی چل رہے تھے۔ یہاں ان گنت جھرنے،باغ اور بانس باغات کے نظارے موجود تھے۔ یہاں آج بھی آدی باسی قبیلے آباد ہیں۔یہ قبیلے زیادہ تر شکار اور کھیتی باڑی سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ یہ بانسوں کی مدد سے مکان بناتے ہیں اور سب قبیلے کے لوگ اس کی مدد کرتے ہیں۔اگلے دن مکان مالک سبھی گاؤں والوں کی دعوت کرتا ہے۔آدی باسی بانسوں کی مدد سے اپنے مکان بناتے ہیں۔ بانس کی کھیچیوں سے رنگ برنگی ٹوکریاں بنائی جاتی ہیں۔

یہاں کی عورتوں کو بنائی کرنے،بانس کی کھیچیوں سے ٹوکریاں بنانے، لکڑی سے بنی چیزوں پر نقاشی کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ یہ عورتیں رنگ برنگے موتیوں کی مالائیں بھی بناتی ہیں۔تہواروں کے موقعے پر عورتیں اور مرد مل کر رقص کرتے ہیں۔یہاں ہر قبیلے کا اپنا سردار ہوتا ہے۔ ہر قبیلے کا اپنا ںشان،بولی اور ہتھیار ہیں۔تین دن آدی باسیوں کے ساتھ رہنے کے بعد اروناچل کی پہاڑوں کی جانب چلے۔ارونا چل کی چین سے ملتی سرحد کے ساتھ دس ہزار فٹ کی بلندی پر توانگ مانسٹری موجود ہے۔ان پہاڑوں کے درمیان بڑی مادھوری جھیل بھی موجود ہے۔بادلوں اور ہریالی کو دیکھ کر احساس ہو گیا کہ ارونا چل پردیش کو پوشیدہ جنت کیوں کہا جاتا ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

سیون سسٹر اسٹیٹس کے نام بتائیے؟

آسام ،اروناچل،منی پر ،میگھالیہ، میزورم ،ناگا لینڈ اور تریپورہ۔

آسام کے چائے کے باغات میں فرحان نے کیا دیکھا؟

آسام کے چائے کے باغات میں فرحان نے دیکھا کہ اپنی پیٹھ پر بڑی بڑی ٹوکریاں لٹکائے نوجوان لڑکے لڑکیاں چائے کے پودوں سے نرم نرم پتیاں بہت مہارت سے توڑ رہے ہیں۔

اروناچل پردیش کو ارونا چل کیوں کہا جا تا ہے؟

اروناچل پردیش کو ارونا چل اس کے نام کی مناسبت ارون معنی سورج کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔کیوں کہ یہ ملک کے مشرق کی پہلی ریاست ہے جہاں سب سے پہلے سورج کی کرنیں اس پر پڑتی ہیں۔

بر ہم پتر دریا میں فرحان نے کیا نظارہ دیکھا؟

برہم پتر دریا سمندر کی طرح وسیع و عریض اور گہرا تھا۔ دریا میں بڑی بڑی کشتیوں کے ساتھ سٹیمر بھی چل رہے تھے۔

آدی باسی بانسوں کی مدد سے کیا کیا بناتے ہیں؟

آدی باسی بانسوں کی مدد سے اپنے مکان بناتے ہیں۔ بانس کی کھیچیوں سے رنگ برنگی ٹوکریاں بنائی جاتی ہیں۔

آدی باسی عورتوں کو کن کاموں میں مہارت حاصل ہے؟

آدی باسی عورتوں کو بنائی کرنے،بانس کی کھیچیوں سے ٹوکریاں بنانے، لکڑی سے بنی چیزوں پر نقاشی کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ یہ عورتیں رنگ برنگے موتیوں کی مالائیں بھی بناتی ہیں۔

تو انگ مانسٹری کہاں ہے؟

ارونا چل کی چین سے ملتی سرحد کے ساتھ دس ہزار فٹ کی بلندی پر توانگ مانسٹری موجود ہے۔

خالی جگہیں بھریے:

  • فرحان میں تمھیں ایک فوجی افسر بنانا چاہتا ہوں۔
  • ہم نے ارونا چل سرکار سے اجازت حاصل کی۔
  • یہاں آج بھی آدی باسی قبیلے آباد ہیں۔
  • اگلے دنمکان مالک سبھی گاؤں والوں کی دعوت کرتا ہے۔
  • تہواروں کے موقعے پر عورتیں اور مرد مل کر رقص کرتے ہیں۔
  • بادلوں اور ہریالی کو دیکھ کر احساس ہو گیا کہ ارونا چل پردیش کو پوشیدہ جنت کیوں کہا جاتا ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں میں واحد کی جمع اور جمع کی واحد لکھیے۔

واحد جمع
رسم رسوم
ملک ممالک
باغ باغات
منظر مناظر
مقام مقامات
مکان مکانات
احساس احساسات
نشان نشانات

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

حوصلہ ہمارے فوجی نوجوان کے حوصلے بلند ہیں۔
سیر ہم کشمیر کی سیر کے لیے گئے۔
دریا دریا میں طغیانی آ گئ۔
رقص مجھے کلاسیکی رقص پسند ہے۔
جھیل جھیل کنارے لڑکیاں ٹہل رہی تھیں۔

ہندوستان اور ملک دونوں اسم ہیں ان میں ہندوستان ‘اسم خاص’ اور ملک ‘اسم عام’ ہے۔ آپ بھی نیچے دیے ہوئے اسم خاص کے سامنے ان کے اسم عام لکھیے۔

اسم خاص اسم عام
راکیش کیش
آسام سام
ڈبروگڈھ گڈھ
برہم پتر پتر
مادھوری دھوری

عملی کام: ارونا چل پردیش کے بارے میں پانچ جملے لکھیے۔

  • اروناچل پردیش ملک کی پوشیدہ جنت ہے۔
  • اروناچل پردیش کو ارونا چل اس کے نام کی مناسبت ارون معنی سورج کی وجہ سے کہا جاتا ہے۔کیوں کہ یہ ملک کے مشرق کی آخری ریاست ہے جہاں سب سے پہلے سورج کی کرنیں اس پر پڑتی ہیں۔
  • ارونا چل کی چین سے ملتی سرحد کے ساتھ دس ہزار فٹ کی بلندی پر توانگ مانسٹری موجود ہے۔
  • ارونا چل پردیش میں آدی باسی قبائل موجود ہیں۔
  • ارونا چل پردیش میں برہم پتر دریا واقع ہے۔