NCERT Class 8th Notes | Chapter 5 | ہاکی کے اصول و ضوابط

0
  • کتاب”اپنی زبان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر05
  • مصنف کا نام: اداریہ
  • سبق کا نام: ہاکی اور ہاکی کا جادوگر

خلاصہ سبق:

اس سبق ہاکی اور ہاکی کا جادوگر میں ہاکی کے کھیل کی بنیادی معلومات کے ساتھ اس کھیل کے جادوگر کا بتایا گیا ہے۔ ہاکی کا کھیل میدان میں کھیلا جانے والا کھیل ہے۔قدیم زمانے میں ہاکی جیسا کھیل قدیم یونان، ایران اور میکسیکو میں کھیلا جاتا تھا۔ میکسیکو میں لوگ دیگر قبائل کے لوگ دوستانہ ماحول میں پڑوسیوں کو مدعو کر کے یہ کھیل کھیلتے تھے۔

ابتداء میں اس کھیل کے لئے باقاعدہ میدان یا اصول و ضوابط نہ تھے۔فرانس میں کھیلے جانے والے کھیل کو ‘ ہاکٹ’ کہا جاتا تھا۔ پندرہویں صدی میں یہ کھیل انگلینڈ پہنچا۔جہان اس کا نام ہاکی رکھا گیا اور انگلینڈ نے اس کے ضابطے بنائے۔

ہاکی کی ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد گیارہ مقرر کی گئی۔ہاکی کا میدان سو گز لمبا اور ساٹھ گز چوڑا ہوتا ہے۔آئس ہاکی بند سٹیڈیم میں برف پر کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ یہ کھیل امریکہ اور کناڈا میں کھیلا جاتا ہے۔

ہندوستان میں ہاکی کا کھیل انگریزوں کے ذریعے پہنچا۔1885ء میں پہلا ہاکی کا کلب کلکتہ میں قائم ہوا۔ہندوستان نے ہاکی میں پہلا طلائی تمغہ 1928ء میں ہالینڈ کو فائنل میں ہرا کر جیتا۔ہندوستانی ہاکی کی تاریخ دھیان چند کے بنا ادھوری ہے۔دھیان چند کی پیدائش الہ آباد کے ایک راجپوت خاندان میں ہوئی۔ دھیان چند ہندوستانی فوج میں معمولی سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہوا اور میجر کے عہدے تک ترقی کی۔

فوج کے ایک افسر کی نگرانی میں ہاکی کھیلنے کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے ہاکی کے ایک عظیم کھلاڑی بن کر ابھرے۔دھیان نے برلن اولمپک کھیلوں میں ہندوستان اور جرمنی کے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس اولمپک میں ہندوستانی ٹیم کے کل 38 گول جبکہ اکیلے دھیان چند کے گیارہ گول تھے۔

دھیان چند کی ہاکی سٹک گیند کو نہ چھوڑتی تھی لوگوں کو دھیان چند کی سٹک کے بارے میں گمان تھا کہ سٹک میں کوئی ایسی چیز لگی ہوئی ہے جو گیند کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسے ہاکی کا جادوگر کہا جاتا ہے۔ اس کامیابی کے باوجود ان میں غرور کا شائبہ تک نہیں دھیان چند کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ ذاتی شہرت یا نام کے لیے نہیں بلکہ پوری ٹیم کو یکجا ہو کر کھیلنا چاہیے تا کہ ملک کا نام روشن ہو سکے۔

سوچیے اور بتایئے:

ہاکی کھیلنے کے لیے کتنی جگہ چاہیے؟

ہاکی کا میچ کھیلنے کے لیے ایک بڑا میدان چاہیے ہوتا ہے۔ ہاکی کا میدان سو گز لمبا اور ساٹھ گز چوڑا ہوتا ہے۔

قدیم زمانے میں ہا کی جیسا کھیل کہاں کہاں کھیلا جا تا تھا ؟

قدیم زمانے میں ہاکی جیسا کھیل قدیم یونان، ایران اور میکسیکو میں کھیلا جاتا تھا۔

فرانس میں کھیلے جانے والے کھیل کو کیا کہتے تھے؟

فرانس میں کھیلے جانے والے کھیل کو ‘ ہاکٹ’ کہا جاتا تھا۔

ہاکی کے ضابطے کس ملک میں بناۓ گئے؟

ہاکی کے ضابطے انگلینڈ میں طے کیے گئے۔

آئس ہا کی کیا ہے اور کن کن ملکوں میں کھیلی جاتی ہے؟

آئس ہاکی بند سٹیڈیم میں برف پر کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ یہ کھیل امریکہ اور کناڈا میں کھیلا جاتا ہے۔

ہا کی کی ٹیم میں کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں؟

ہاکی کی ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد گیارہ ہوتی ہے۔

دھیان چند کون تھے اور ان کی پیدائش کہاں ہوئی تھی؟

دھیان چند کی پیدائش الہ آباد کے ایک راجپوت خاندان میں ہوئی۔ دھیان چند ہندوستانی فوج میں معمولی سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہوا اور میجر کے عہدے تک ترقی کی۔ فوج کے ایک افسر کی نگرانی میں ہاکی کھیلنے کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے ہاکی کے ایک عظیم کھلاڑی بن کر ابھرے۔

ہندوستانی ٹیم کے منیجر نے کرو یا مرو کا نعرہ کیوں دیا؟

ہندوستانی ٹیم کے پہلی بار اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے اور ہندوستان بامقابلہ ہالینڈ کے میچ کے دوران ہندوستانی کھلاڑی بیمار ہوگئے۔اس وقت ان کے مینجر نے ‘کرو یا مرو’ کے نعرے کے ساتھ میچ کھیلنے کی ترغیب دلائی۔

لوگوں کو دھیان چند کی اسٹک کے بارے میں کیا شک تھا؟

لوگوں کو دھیان چند کی سٹک کے بارے میں گمان تھا کہ سٹک میں کوئی ایسی چیز لگی ہوئی ہے جو گیند کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

جرمنی کے تماشائیوں نے دھیان چند کو کیا نام دیا؟

جرمنی کے تماشائیوں نے دھیان چند کو ‘ہاکی کا جادوگر’ کا خطاب دیا۔
ہندوستان نے ہاکی میں پہلا طلائی تمغہ کس اولمپک مقابلے میں حاصل کیا تھا؟
ہندوستان نے ہاکی میں پہلا طلائی تمغہ 1928ء میں ہالینڈ کو فائنل میں ہرا کر جیتا۔

دھیان چند کو ہا کی کا جادوگر کیوں کہا جا تا ہے؟

دھیان نے برلن اولمپک کھیلوں میں ہندوستان اور جرمنی کے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس اولمپک میں ہندوستانی ٹیم کے کل 38 گول جبکہ اکیلے دھیان چند کے گیارہ گول تھے۔دھیان چند کی ہاکی سٹک گیند کو نہ چھوڑتی تھی۔یہی وجہ ہے کہ اسے ہاکی کا جادوگر کہا جاتا ہے۔

دھیان چند نو جوان کھلاڑیوں کو کیا نصیحت کیا کرتے تھے؟

دھیان چند کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ ذاتی شہرت یا نام کے لیے نہیں بلکہ پوری ٹیم کو یکجا ہو کر کھیلنا چاہیے تا کہ ملک کا نام روشن ہو سکے۔

خالی جگہ کو بھریے۔

  • ہا کی آؤٹ ڈور میدان میں کھیلا جانے والا کھیل ہے۔
  • ہا کی کا کھیل فرانس میں ہاکٹ کے نام سے شروع ہوا۔
  • انگلینڈ میں اس کھیل کےضابطے بناۓ گئے ۔
  • بند اسٹیڈیم میں بھیبرف پر ہاکی کھیلی جاتی ہے۔
  • 1928 میں ہالینڈ کوفائنل میں ہرا کر ہا کی کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔
  • پوری ٹیم کو یک جان ہو کر کھیلنا چاہیے۔

واحد کی جمع اور جمع کے واحد لکھیے.

طریقہ طریقے/طریقوں
صدی صدیوں
ضابطہ ضابطوں
حاکم حکام حاکموں/
خدمت خدام