NCERT Solutions Urdu Class 8 | Chapter 3 | لوک گیت

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر03: مضمون
  • سبق کا نام: لوک گیت

خلاصہ سبق:

اس سبق میں ہندوستانی لوک گیتوں کے متعلق اہم معلومات کو بیان کیا گیا ہے۔لوک گیت سے مراد وہ گیت ہیں جو عوام میں بہت مقبول ہوتے ہیں اور جنھیں اکثر عوام ہی گاتے ہیں۔ یہ چھپی کتابوں میں بہت کم ملتے ہیں۔ ان کے بارے میں کم ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کس کے لکھے گئے ہیں۔ یہ گیت زیادہ تر لوگوں کی زبان پر ہوتے ہیں اور ایک نسل سے دوسری نسل تک پہنچتے ہیں۔

ان گیتوں میں عوامی زندگی کی منظر کشی ہوتی ہے۔لوک گیت کے موضوعات میں ان میں عام زندگی کی جھلک پائی جاتی ہے۔ کھیت،کھلیان، ندی نالے، پنکھٹ ،کنویں ،تالاب ، میلوں ٹھیلوں اور پیدائش سے موت تک کی چیزوں کا ذکر موجود ہوتا ہے۔ یہ گیت ایسے سریلے ہوتے ہیں کہ آپ ان کے پورے بول نہ بھی سمجھ پائیں تو بھی لطف دیتے ہیں اور ان کے اپنائیت پیار اور سادگی کی وجہ سے باآسانی یاد ہو جاتے ہیں۔ انھیں گانے بجانے کے لیے باقاعدہ علم کی ضرورت نہیں۔

انھیں گانے کے کیے ایک سارنگی ،بانسری ،ایکتا ،گھڑا،ڈھول یا ڈھولک ہی کافی ہوتی ہے۔ یہ بغیر ساز کے بھی گائے جا سکتے ہیں۔ بارہ ماسہ اس کی مشہور شکل ہے۔لوک گیتوں میں دیہات اور قصبات کی سماجی زندگی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ اگر شادی کا گھر ہو تو گھر کی سجاوٹ ، دلہا دلہن ،مہمانوں کی سج دھج ، باراتیوں کے ناز نخرے، رت جگے ،سہرے ،منتیں رخصتی ،مہندی ابٹن وغیرہ اور موسموں کی بات ہو تو برسات کا بیان ،بجلی،مور ،کوا ،کوئل جانداروں کا ذکر ہو تو گائے،بھینس ،بکری وغیرہ غرض تمام چیزوں کا ذکر لوک گیتوں میں آتا ہے۔جہاں لوک گیت ہیں وہاں زندگی سے پیار ہے۔

جاڑوں کی رت میں الاؤ کے آس پاس بیٹھے ہوۓ بچپن کے ساتھی کسی جانے پہچانے گیت میں سوئے ہوئے سپنے جگاتے ہیں۔ چاندنی راتوں میں بچپن کی سکھیاں چوڑیوں کی کھنک اور پائلوں کی جھنکار سے ان گیتوں میں چار چاند لگاتی ہیں۔لوک۔گیت تو ہر زبان میں ہوتے ہیں لیکن عوام میں شمالی ہندوستان کی برج بھاشا، اودھی اور بھوج پوری کے گیت اور راجستھانی لوک گیت بہت مقبول ہیں۔ ان میں ہماری تہذیب رچی بسی ہے۔ ٹی وی اور فلموں نے انھیں بہت رواج دیا۔

سوچیے اور بتایئے:

لوک گیت کسے کہتے ہیں؟

لوک گیت سے مراد وہ گیت ہیں جو عوام میں بہت مقبول ہوتے ہیں اور جنھیں اکثر عوام ہی گاتے ہیں۔ یہ چھپی کتابوں میں بہت کم ملتے ہیں۔ ان کے بارے میں کم ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کس کے لکھے گئے ہیں۔ یہ گیت زیادہ تر لوگوں کی زبان پر ہوتے ہیں اور ایک نسل سے دوسری نسل تک پہنچتے ہیں۔

لوک گیتوں کے موضوعات کیا ہوتے ہیں؟

لوک گیت کے موضوعات میں ان میں عام زندگی کی جھلک پائی جاتی ہے۔ کھیت،کھلیان، ندی نالے، پنکھٹ ،کنویں ،تالاب ، میلوں ٹھیلوں اور پیدائش سے موت تک کی چیزوں کا ذکر موجود ہوتا ہے۔

لوک گیتوں میں دیہات اور قصبات کی سماجی زندگی سے تعلق رکھنے والی کن باتوں کو پیش کیا جا تا ہے؟

لوک گیتوں میں دیہات اور قصبات کی سماجی زندگی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ اگر شادی کا گھر ہو تو گھر کی سجاوٹ ، دلہا دلہن ،مہمانوں کی سج دھج ، باراتیوں کے ناز نخرے، رت جگے ،سہرے ،منتیں رخصتی ،مہندی ابٹن وغیرہ اور موسموں کی بات ہو تو برسات کا بیان ،بجلی،مور ،کوا ،کوئل جانداروں کا ذکر ہو تو گائے،بھینس ،بکری وغیرہ غرض تمام چیزوں کا ذکر لوک گیتوں میں آتا ہے۔

عوام میں کہاں کہاں کے لوک گیت زیادہ مقبول ہیں؟

عوام میں شمالی ہندوستان کی برج بھاشا، اودھی اور بھوج پوری کے گیت اور راجستھانی لوک گیت بہت مقبول ہیں۔

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے بھریے:

الاؤ ،پیار ،گیت ،کھنک ، بچپن ،جگاتے، لوک گیت ،جھنکار ، سکھیاں۔

  • جہاں لوک گیت ہیں وہاں زندگی سے پیار ہے۔ جاڑوں کی رت میں الاؤ کے آس پاس بیٹھے ہوۓ بچپن کے ساتھی کسی جانے پہچانے گیت میں سوئے ہوئے سپنے جگاتے ہیں۔ چاندنی راتوں میں بچپن کی سکھیاں چوڑیوں کی کھنک اور پائلوں کی جھنکار سے ان گیتوں میں چار چاند لگاتی ہیں۔

نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

منظر کشی احمد نے تصویر میں پہاڑ کی منظر کشی کی۔
کوشش کوشش اور مسلسل محنت سے انسان ناممکن کو ممکن بنا لیتا ہے۔
چارچاند لگانا احمد کی آمد نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
خوشی سے جھومنا اول آنے پر احمد خوشی سے جھومنے لگا۔
سجاوٹ شادی ہال کی سجاوٹ بہت منفرد انداز میں کی گئی تھی۔

اس سبق میں جذبات، قصبات لفظ آۓ ہیں یہ جذبہ اور قصبہ کی جمع ہیں۔ آپ نیچے لکھے الفاظ کے واحد بنائیے۔

واحد جمع
خیال خیالات
خطرہ خطرات
سوال سوالات
جواب جوابات
مقام مقامات
عمارت عمارات

نیچے لکھے ہوۓ لفظوں کے جوڑ ملائیے :

الف ب
تال تلیا
رت جگے
باغ بغیچہ
ناز نخرے
چھیڑ چھاڑ
سج دھج