NCERT Urdu book Class 8 Door Paas Solutions | مولانا ابوالکلام آزاد کی ادبی خدمات

0

خلاصہ سبق:

مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ آپ11نومبر 1888ء کو مکے میں پیدا ہوئے۔آپ ابوالکلام آزاد کے نام سے مشہور ہوئے۔ بچپن سے لکھنے پڑھنے کے شوقین تھے۔ سکول کی کتابوں کے علاوہ ادھر ادھر کی کتابیں بھی پڑھیں۔مولانا ابوالکلام آزاد اپنے جیب خرچ سے پیسے بچا کر بازار سے موم بتیاں خرید لاتے تھے۔جب گھر کے تمام افراد سو جاتے تو ان موم بتیوں کی روشنی سے لحاف کے اندر کتابیں پڑھتے تھے۔

آزادی کی لڑائی میں آپ پیش پیش رہے۔مولانا ابوالکلام آزاد نے الہلال اور البلاغ کے نام سے دو اخبار نکالے آزادی کی لڑائی میں آزاد نے اپنے اخباروں میں انگریزوں کے خلاف مضامین لکھے۔تقاریر کیں ان کا انداز اور تقاریر جوشیلی تھیں ۔اس سلسے میں انھیں کئی بار جیل بھی جانا پڑا۔ لیکن انھوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور ہندوستانیوں کو بدیسیوں سے آزاد کروا کر دم لیا۔مہاتما گاندھی ،پنڈت جواہر لال نہرو ، مولانا آزاد کی بہت عزت کرتے تھے۔

انھیں اپنا قریبی دوست مانتے اور ان کے مشورے کو اہمیت دیتے تھے۔ آپ ایک بہت بڑے مذہبی عالم تھے۔قرآن پاک کے ایک بڑے حصے کا ترجمہ کیا۔ان کا نام اردو کے بڑے ادیبوں میں لیا جاتا ہے۔ ان کی نثری تصنیف غبار خاطر میں ان کے خطوط شامل ہیں۔ ان کا شمار ملک کے بڑے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔مولانا ابوالکلام آزاد آزادی کے بعد ملک کے پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے۔ ملک میں جدید تعلیم کا بنایا ہوا چمخاکہ بھی انہی کا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 11 نومبر کو ان کا یوم پیدائش یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ان کا انتقال 22 فروری 1958ء کو دہلی میں ہوا۔

سوچیے اور بتایئے:

مولانا ابوالکلام آزاد کب اور کہاں پیدا ہوۓ؟

مولانا ابوالکلام آزاد 11 نومبر 1888ء کو مکے میں پیدا ہوئے۔

مولانا ابوالکلام آزاد کتابیں پڑھنے کا شوق کس طرح پورا کرتے تھے؟

مولانا ابوالکلام آزاد اپنے جیب خرچ سے پیسے بچا کر بازار سے موم بتیاں خرید لاتے تھے۔جب گھر کے تمام افراد سو جاتے تو ان موم بتیوں کی روشنی سے لحاف کے اندر کتابیں پڑھتے تھے۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے کون سے دو اخبار نکالے تھے؟

مولانا ابوالکلام آزاد نے الہلال اور البلاغ کے نام سے دو اخبار نکالے۔

آزادی کی لڑائی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا کیا حصہ ہے؟

آزادی کی لڑائی میں آزاد نے اپنے اخباروں میں انگریزوں کے خلاف مضامین لکھے۔تقاریر کیں ان کا انداز اور تقاریر جوشیلی تھیں ۔اس سلسے میں انھیں کئی بار جیل بھی جانا پڑا۔

مولانا ابوالکلام آزاد کی کس کتاب میں ان کے خط شامل ہیں؟

مولانا ابوالکلام آزاد کی کتاب غبارِ خاطر میں ان کے خطوط شامل ہیں۔

ان کا یوم پیدائش کسی صورت میں منا یا جا تا ہے؟

آزاد کا یوم پیدائش 11 نومبر کو یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔

نیچے دیے ہوۓ لفظوں سے خالی جگہیں بھریے: یوم تعلیم،شمار،جنگ آزادی، خاکہ،یوم پیدائش، رہنماؤں ،غبار خاطر، وزیر تعلیم

مولانا ابوالکلام آزاد کا شمار ہمارے ملک کے بڑے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ آزادی کے بعد وہ ہمارے ملک کے پہلے وزیر تعلیم بنا ئے گئے۔ ہندوستان کی جنگ آزادی کے دوران ان کی تقریروں نے بھی بڑا کام کیا۔. غبارِ خاطر ان کی مشہور کتاب ہے۔ ہمارے ملک میں جدید تعلیم کا خاکہ انہی کا بنایا ہوا ہے۔ ان کا یوم وفات 11 نومبر کو یوم تعلیم کے طور پر منایا جا تا ہے ۔

جملوں میں استعمال کیجیے:

شوق مجھے گھڑ سواری کا شوق ہے۔
جیب خرچ مجھے میرے والد ماہانہ جیب خرچ دیتے ہیں۔
صلاحیت علی ایک با صلاحیت نوجوان ہے۔
عزت ہمیشہ بڑوں کی عزت کرو۔
مشوره علی نے احمد کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا۔

غور سے پڑھیے:

  • مولانا ابوالکلام آزاد نے الہلال اور البلاغ کے نام سے دو اخبار نکالے۔
  • خبار خاطر’ ان کی مشہور کتاب ہے۔
  • ان جملوں میں الہلال، البلاغ ، اخبار ، غبار خاطر اور کتاب اسم ہیں ۔ ان میں فرق یہ ہے کہ پہلے جملے میں اخبار ایک عام چیز کا نام ہے اور الہلال ، البلاغ ، خاص چیز کے نام ہیں۔ اسی طرح دوسرے جملے میں کتاب ایک عام چیز کا نام ہے اور غبار خاطر خاص چیز کا نام ہے۔ وہ لفظ جو کسی عام چیز ، عام جگہ یا عام شخص کے لیے استعمال ہواسے اسم عام کہتے ہیں اور وہ لفظ جو کسی خاص چیز ، خاص جگہ کے لیے استعمال ہو اسے اسم خاص کہتے ہیں۔

اسی طرح سے آپ بھی دونوں قسم کے اسم چن کر لکھیے ۔

اسم خاص مہاتما گاندھی ،پنڈت جواہر لال نہرو ، مولانا آزاد ،یوم تعلیم ، آزادی کی لڑائی۔
اسم عام: یوم ،لڑائی

عملی کام : مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات پر چند جملے لکھیے۔

مولانا ابوالکلام آزاد آزادی کے بعد ملک کے پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے۔ ملک میں جدید تعلیم کا بنایا ہوا چمخاکہ بھی انہی کا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 11 نومبر کو ان کا یوم پیدائش یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔