افسانہ کلرک کی موت کا خلاصہ، سوالات و جوابات

0

باب نمبر 03: کہانیاں
مصنف کا نام:چے خوف
سبق کا نام:کلرک کی موت(روسی کہانی)

افسانہ کلرک کی موت کا خلاصہ:

چے خوف کا افسانہ “کلرک کی موت” روسی سے اردو میں ترجمہ کی گئی کہانی ہے۔یہ کہانی ایک غریب کلرک چیرویا کوف اور ایک جرنل بری ژالوف کے گرد گھومتی ہے۔ چیرویاکوف کا چھیکنے کا انداز کیسا عجیب ہے ایک تھیٹر میں ڈراما دیکھنے کے دوران جب چیرویاکوف کو چھینک آتی ہے تو وہ بنا اردگرد دیکھے بے قابو ہو کر چھینک لیتا ہے۔ مگر بعد میں اسے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی چھنک کی صورت میں اس کی تھوک اس کے برابر میں بیٹھے جرنل بری ژالوف کے اوپر گر جاتی ہے۔

چیرو یاکوف بے حد شرمندہ ہوتا ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ اس کے محکمے کا افسر نہیں ہے وہ بار بار معافی طلب کرتا ہے۔جرنل اس کے اس عمل سے اکتاہٹ کا شکار ہونے لگ جاتا ہے۔ چیرو یاکوف کو اپنی نادانستہ حرکت پر اتنی شرمندگی ہوتی ہے کہ دوسرے دن وہ جرنل کے دفتر اس سے معافی طلب کرنے پہنچ جاتا ہے۔یہاں بھی جرنل اس سے انتہائی عجیب سلوک روا رکھتا ہے اور کہتا ہے کہ تم میرا مذاق اڑانے کی کوشش کر رہے ہو۔

چیرایاکوف کو جرنل کی یہ بات بھی بہت درد دیتی ہے وہ اس سے دوبارہ معافی مانگنے کی کوشش کرتا ہے تو جرنل اس کو بری طرح جھڑک دیتاہے۔ جرنل کا یہ رویہ چیرو یاکوف کو اندر تک ہلا دیتا ہے اور یہی دلآزاری اس کی موت کا سبب بن جاتی ہے۔

سوالات:

سوال نمبر 01: چیرو یاکوف کو ایک صاحب اخلاق انسان کیوں کہا گیا ہے؟

چیرویاکوف کو ایک صاحب اخلاق انسان اس لیے کہا گیا ہے کہ وہ محفل کے آداب سے واقف ہے مگر ایک فطری عمل یعنی چھینک پر قابو نہ رکھ پاتے ہوئے وہ لوگوں کے درمیان چھینک لیتا ہے اور اس کے چھنکنے کا انداز بھی خاصا منفرد ہے۔ مگر اس کے بعد وہ گردوپیش کا جائزہ لیتا ہے کہ اس کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچی ہو۔ جرنل بری ژالوف سے اس کا معافی مانگنا بھی چیرویاکوف کے صاحب اخلاق ہونے کی دلیل ہے۔

سوال نمبر 02: دفعتاً چھینک آنے پر چیرو یاکوف کا ردعمل کیا تھا؟

دفعتاً چھینک آنے پر چیرویاکوف کا چہرہ متغیر ہوگیا۔ دیدے اوپر کی طرف چڑھ گئے اور سانس رک گیا۔وہ نشست پر دوہرا ہوگیا اور اس کے منھ سے آخ چھیں کی آواز برآمد ہوئی۔

سوال نمبر 03:آپ کے نزدیک جرنل بری ژالوف کے کردار کا کون سا پہلو ناپسندیدہ ہے؟

بری ژالوف کے کردار کا سب سے نا پسندیدہ عمل اس کے لہجے کی کرختگی اور حد سے بڑھی ہوئی اس کی بد مزاجی ہے۔

سوال نمبر 04: چیرو یاکوف کی موت کا سبب کیا ہے؟

چیرویاکوف کی موت کا سبب وہ ذلت اور بے مروتی ہے جو اسے جرنل بری ژالوف کے ہاتھوں اٹھانی پڑی۔