ناول پیر کامل pdf

0

پیر کامل عمیرہ احمد کا ایک بہترین ناول ہے جو پہلے خواتین ڈائجسٹ میں سلسلہ وار چھپتا رہا۔ عمیرہ احمد نے اردو کی بہت سی اصناف میں طبع آزمائی کی اور بہت سی تصانیف یادگار چھوڑیں، جن میں ان کا پہلا ڈراما “وجود لاریب” دام” ، “قیدتنہائی” ، “نور کا مسکن” وغیرہ کافی مقبول ہوئے لیکن ان سب میں سب سے زیادہ مقبولیت ان کے ناول “پیر کامل” کو ملی۔ پہلی بار اس ناول کو اردو زبان میں 2004ء میں فیروز سنز نے کتابی صورت میں شائع کیا۔ اس کے بعد 2011ء میں اس ناول کا ترجمہ انگریزی زبان میں بھی ہو چکا ہے۔ اس ناول کا موضوع ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو مذہب اسلام کے نقطہ نظر سے ایک بنیادی عقیدہ ہے۔ یقیناً ہدایت انہیں کو دی جاتی ہے جو اس کے طلب گار ہوتے ہیں۔ پیرے کامل وہ آواز ہے جو زندگی میں ہمیں چاہیے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار ایک لڑکی امامہ ہے جو قادیانی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے لیکن جب اسے ہدایت ملتی ہے تو عشق رسولﷺ میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہے۔سالار سکندر اس کی مدد کرتا ہے جو پیدائشی مسلمان ہے لیکن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور ہے، جس کی زندگی میں مذہب کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔سالار گمراہیوں کے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اس ناول کے مشہور کرداروں میں وسیم جو امامہ کا بھائی ہے، جلال، ایک ڈاکٹر اور زینب کا بھائی ہے۔ ہاشم مبین جو وسیم اور امامہ کا باپ ہے۔ سکندر عثمان، جو سالار کا باپ ہے۔ ڈاکٹر سبط علی جو لاہور میں اسلامی علوم کا ماہر ہے، سعیدہ اماں ڈاکٹر سبط علی کی چچا زاد بہن، ڈاکٹر فرقان ایک مخلص مسلمان ہیں، سعد ظفر سالار کا دوست ہے، طیبہ جو سالار کی ماں اور سکندر عثمان کی بیوی ہے۔ یہ ناول تقریباً ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس ناول کو پی ڈی ایف (pdf) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں.

DOWNLOAD NOW