Back to: Tenses In Urdu
فعل ماضی مطلق
اس Tense کے جملوں کے آخر میں “تھا” “تھے” “تا تھا” “تے تھے” “تی تھی” “سکا” “سکی” وغیرہ لفظ، اس کے علاوہ آ، اے ،ای آوازیں آتی ہیں۔
یہ زمانہ مندرجہ ذیل کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
- (1) وہ کام جو زمانۂ ماضی میں ختم ہوگئے ہیں۔
- (2) زمانۂ ماضی کی عادت یا چال چلن کے لیے۔
ترجمہ کرنے کے طریقے
- ایسے جملوں میں “تھا ، تھی ، تھے” کےلئے Was / were کا استعمال نہیں ہوتا۔
- ہر ایک فاعل کے ساتھ Verb کی دوسری فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- جن جملوں میں “سکا ، سکی ، سکے ہو” ان میں Could کے ساتھ Verb کی پہلی فارم لگاتے ہیں۔
- منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Subject کے بعد Did not لگاکر Verb کی پہلی فام لگاتے ہیں ، لیکن کبھی ‘نہیں’ کے لئے Never کا استعمال کر کے Verb کی دوسری فارم لگاتے ہیں۔
- سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں did سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتا ہے۔
- جن جملوں میں Could آتا ہے ان میں Did کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
- جن جملوں میں فعل پر زور دیا جاتا ہے ان میںDid کا استعمال کرتے ہیں۔(اس کو سمجھنے کے لئے مثال نمبر 4 اور 5 دیکھیں)
- منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Could کے بعد Not آتا ہے اور Interrogative Sentences میں could سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتا ہے۔
- اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں
وہ کل میرٹھ گیا تھا۔ | He went to meerut yesterday |
اس نے ایک مضمون لکھا۔ | He wrote an essay |
زینت کل اسکول گئی تھی۔ | Zeenat went to school yesterday |
میں نے تو اس کی مدد کی۔ | I did help him |
وہ کھیلا تو تھا۔ | He did play |
موہن نے خط لکھا۔ | Mohan wrote a letter |
میں آج اپنا سبق یاد نہیں کر سکا۔ | I could not learn my lesson today |
پولیس نے چوروں کو کب پکڑا؟ | ? When did the police catch the thieve |
وہ یہاں کھیلا کرتا تھا۔ | He used to play here |
میرے والد صاحب نے نریندر مودی سے ملاقات کی۔ | My father met the Narendra modi |