حرف ‘ث’ کے محاورے

محاورےمعانیجملے
ثواب کمانانیکی حاصل کرناعمر نے مسجد میں چندہ دے کر بہت ثواب کمایا۔
ثابت قدم رہناقائم رہناہمیں اپنے قول و قرار پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔

حرف ‘ج’ کے محاورے

محاورےمعانیجملے
جام پر جام چڑھانابہت شراب پیناکیوں جام پر جام چڑھا رہے ہو کچھ اپنے روپے کا خیال کرو۔
جامے سے باہر ہوناغصہ میں آناصدیق ہمیشہ پر چھوٹی سی بات پر جامے سے باہر ہو جاتا ہے۔
جامے میں پھولا نہ سمانابہت خوش ہوناوہ دولت حاصل کرکے اپنے جامے میں پھُولا نہیں سماتا۔
جان میں جان آناطبیعت کو سکون حاصل ہوناماں نے جب بچے کو زندہ دیکھا تو اس کی جان میں جان آگئی۔
جان بہ لب ہونامرنے کے قریب ہوناوہ جان بہ لب ہے اس کے قصوروں کو معاف کرو۔
جان پر کھیلناجان قربان کرناوہ جان پر کھیل کر آگ میں کود گیا اور بچے کو باہر نکالا۔
جان کے لالے پڑناجان خطرے میں ہوناجنگل میں گھومتے گھومتے رات پڑ گئی جس سے ان کو جان کے لالے پڑ گئے۔
جان پر بننامصیبت ہوناتو جان پر بن گئی ہے اس مصیبت سے مقابلہ کرنا ہی ہوگا۔
جان سے ہاتھ دھوناجان گنوانادریا میں تیرنا چھوڑ دو ورنہ کسی دن جان سے ہاتھ دھو لو گے۔
جوکھوں میں پڑناخطرے میں پڑنامیں اس کی خاطر جوکھوں میں پڑنے کو تیار ہوں۔
جی بھرنااکتانازندگی سے جی بھر گیا ہے سب عیش اڑا چکا ہوں۔
جلتی پر تیل ڈالنافساد بڑھانادو دوستوں کی لڑائی میں فیضان نے جلتی پر تیل ڈالا۔
جلے پر نمک چھڑکنامصیبت زدہ کی تکلیف بڑھانااب تو رحم کرو کیوں جلے پر نمک چھڑک رہے ہو؟
جمالی خربوزے نکلنانکمے ثابت ہوناوہ کتے تو جمالی خربوزے ہی نکلے میں نے سمجھا کہ وفادار ثابت ہوں گے۔
جان لڑانابے حد کوشش کرناوزارت حاصل کرنے کے لئے اس نے اپنی جان لڑا دی مگر ناکام رہا۔
جھانسے میں آنادھوکے میں آناوہ اس کے جھانسے میں آگیا اور پھر دستاویز پر دستخط کر دیے۔
جوتی کا یارشریر انسانوہ تو جوتی کا یار ہے تم اسے نہیں جانتے۔
جوتیاں چٹخاناآوارہ پھرناآج کل تو پڑھے لکھے لوگ جوتیاں چٹخاتے پھرتے ہیں۔
جگر تھامناصبر کرناجگر تھام کر بیٹھیں اب حضرت اپنا بیان سنائیں گے۔
جل دینافریب دیناوہ اسے جل دے کر بھاگ گیا۔