Back to: Tenses In Urdu
فعل حال مکمل
اس Tense کے جملوں کے آخر میں “چکا ہے” “چکی ہے” “دیا ہے” “لیا ہے” “کیا ہے” وغیرہ لفظ آتے ہیں۔ اس میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کام ابھی ابھی ختم ہوا ہے۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے
- اس Tense میں Verb کی تیسری فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- اس Tense میں He, She, It اور سبھی واحد فاعلوں کے ساتھ Has کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- اور I, We, You, They اور سبھی جمع فاعلوں کے ساتھ Have کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Has یا Have کے بعد Not آتا ہے۔
- سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Has یا Have جملے کے شروع میں آتا ہے۔اور آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگایا جاتا ہے۔
- اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں
Translation | Sentences |
---|---|
بچہ اسکول چلا گیا ہے۔ | The child has gone to school |
چپراسی نے گھنٹہ بجا دیا ہے۔ | The peon has rung the bell |
میں نے اس کی کتاب دے دی ہے۔ | I have given his book |
وہ کھانا کھا چکے ہیں۔ | They have Eaten the food |
آج نوکر نہیں آیا ہے۔ | The servant has not come today |
کیا مہمان چلے گئے ہیں؟ | ?Has the guest gone |
آج پرنسپل نے تقریر کیوں نہیں کی؟ | ?Why has the principal not delivered his speech today |