Back to: Urdu Muhavare Collection
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
ٹھوکریں کھانا | مارے مارے پھرنا | ٹھوکریں کھا کر آخر وہ سنبھل گیا۔ |
ٹانگ اڑانا | خواہ مخواہ دخل دینا | وہ آدمی ہمیشہ دوسروں کے معاملے میں ٹانگ اڑا تا ہے۔ |
ٹانگ تلے سے نکالنا | شکست دینا | اسے ٹانگ تلے سے نکالو تو جانوں کہ تم بھی ایک ہستی ہو۔ |
ٹٹی کی آڑ میں شکار کھیلنا | چھپ کر برے کام کرنا | مومن ہمیشہ ٹٹی کی آڑ میں شکار کھیلتا ہے۔ |
ٹیڑھی کھیر ہونا | مشکل کام ہونا | میاں اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنا ٹیڑھی کھیر ہے۔ |
ٹسوے بہانا | جھوٹ موٹ رونا | کیوں ٹسوے بہا رہے ہو تمہاری چالبازی سب جانتے ہیں۔ |
ٹٹو پار ہونا | کام کا ہونا | کل تو تمہارا ٹٹو پار ہو گیا، اب مٹھائی کھلاؤ۔ |
ٹس سے مس نہ ہونا | اپنی جگہ پر قائم رہنا | میرے نالے سے پتھر ہل گئے، آ مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا۔ |
ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنا | نظر بد سے دیکھنا | وہ ہمیشہ اسے ٹیڑھی آنکھ سے دیکھتے ہیں اور مجھے یہ پسند نہیں۔ |
ٹال مٹول کرنا | بہانہ کرنا | کیوں ٹال مٹول کر رہے ہو۔ صاف کہہ دو کہ قرض نہیں دینا چاہتے۔ |
ٹکا سا جواب | صاف اور کورا جواب | جب میں نے اس سے مدد مانگی تو اس نے ٹکا سا جواب دیا۔ |
ٹھکانے لگانا | موزوں جگہ پر پہنچانا | مردے کو فوراً ہی ٹھکانے لگا دیا۔ |
ٹوپی اچھالنا | بہت خوش ہونا | اپنے محبوب لیڈر کو دیکھ کر لوگ ٹوپیاں اچھالنے لگے۔ |
ٹھنڈی سانس لینا | آہیں بھرنا | کیوں ٹھنڈی سانس لے رہے ہو؟ معاملہ کیا ہے کچھ ہمیں بھی تو بتاؤ۔ |