اردو زبان کے قواعد کا بیان

0

ہر زبان کو درست طریقے سے سیکھنے، بولنے، لکھنے اور پڑھنے کے کچھ اصول و قوانین ہوتے ہیں، ان قوانین کو قواعد کہا جاتا ہے۔ ان قوانین کو علم القواعد یا قواعد زبان بھی کہا جاتا ہے۔ اردو زبان کے قواعد درج ذیل ہیں۔

علم ہجا

علم ہجا کسی زبان کے حروف تہجی کو الگ الگ کرنے، املا اور ہجوں کی ساخت کا علم ہے۔

حروف ابجد

ہر زبان کچھ تحریری علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ علامات اور نشانات حروف کہلاتی ہیں۔ جیسے: ا، آ، ب، ت، پ، ٹ، ج، د، ڑ، ژ، س، ط، ل، م، ن، و، ی وغیرہ۔ حروف کے مجموعے کو “ابجد”کہتے ہیں۔