رام چندر جی ، سوالات و جوابات

0

سوالات و جوابات

سوال: شری رام چندر جی کے والد کا نام لکھیے۔

ج: رام چندر جی کے والد کا نام راجہ دشرتھ تھا۔

سوال: راجہ دشرتھ کی رانیوں کے نام بتائیے۔

کوشلیا ، ککی اور سمترا۔

سودل: رام چندر جی کو کیوں بن باس کا حکم ملا؟

ج: راجہ دشرتھ کی سب سے چھوٹی بیوی کا نام کیکی تھا جو چاہتی تھی کہ اس کا اپنا بیٹا بھرت راج پاٹ سنبھالے نہ کہ رام چندر جی۔کیکی نے ایک بار راجا دشرتھ کی جان بچائی تھی اور اس وقت راجہ سے وعدہ لیا تھا کہ وقت آنے پر وہ جو اس سے کہے گی اسے کرنا ہوگا۔ جب رام چندر جی کو راجہ دشرتھ نے تخت پر بیٹھانا چاہا کیکی نے راجہ دشرتھ کو رام چندر جی کو بن باس بیچنے کے لئے کہا۔ وعدے کے مطابق راجہ کو کیکی کی شرط ماننی پڑی جس کی وجہ سے راجہ دشرتھ نے رام چندر کو چودہ سال کے لیے بن باس بھیج دیا۔

سوال: رام چندر جی نے راجہ دشرتھ کی وفات پر گدی پر بیٹھنے سے کیوں انکار کیا؟

ج: رام چندر جی چاہتے تھے کہ وہ اپنے باپ راجہ دشرتھ کا حکم بجا لائے اس لئے انہوں نے گدی پر بیٹھنے سے انکار کیا۔

سوال: سیتا کو جنگل سے کون اٹھا کر لے گیا؟

ج: سیتا کو جنگل سے لنکا کا راجا راون اٹھا کر لے گیا۔

دیوالی پر ایک مختصر نوٹ لکھیے۔

دیوالی سنسکرت لفظ دیپاولی سے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہیں روشن کیے ہوئے دیے۔دیوالی روشنیوں کا تہوار بھی کہلاتا ہے یہ تہوار بنیادی طور پر پانچ روزہ ہوتا ہے۔ اس تہوار میں پانچ دن تک پوجا کی جاتی ہے یہ تہوار اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے بیچ میں ہوتا ہے۔ ہندو اس تہوار کو اس لئے مناتے ہیں کیونکہ اس دن رام چندر جی لنکاکے بادشاہ راون کو قتل کرنے کے بعد ایودھیا واپس لوٹے تھے۔ لوگ اسی خوشی میں اپنے گھروں کو روشن کرتے ہیں۔ ہندوؤں کے سب تہواروں میں سے دیوالی کا ایک خاص مقام ہے۔ دیپاولی کے دن آتش بازی اور پٹاخے چھوڑے جاتے ہیں اور مٹھائیاں بھی بانٹی جاتی ہیں۔

رام چندر جی پر ایک مختصر نوٹ لکھیے جس میں رام چندر جی کے بلند اخلاق کا ذکر ہو۔

رام چندر جی ایودھیا کے راجہ دشرتھ کے بیٹے تھے۔ راجہ دشرتھ کی تین رانیاں تھی۔ رام چندر جی کوشلیا کے بطن سے پیدا ہوئے تھے جو راجہ دشرتھ کی سب سے بڑی رانی تھی۔ اس وقت کے رواج کے مطابق رام چندر جی کا ہی حق تھا کہ وہ راجہ دشرتھ کے بعد راجہ بنے لیکن یہ بات کیکی کو قبول نہ تھی اور وہ چاہتی تھی کہ ان کا بیٹا بھرت گدی پر بیٹھے جس کی وجہ سے راجہ دشرتھ کو اس کی رانی نے اس بات پر مجبور کیا کہ وہ رام چندر جی کو 14 سال کے لیے بن باس جانے کا حکم دے۔ رام چندر جی اپنے والد کے حکم کی تعمیل کی اور چودہ سال کے لیے بن باس چلے گئے۔

رام چندر جی بہت ہی فرمابردار نیک اور ایمان دار تھے انہوں نے اپنے باپ کا حکم سر آنکھوں پر لیا۔ راجہ دشرتھ کے مرنے کے بعد بھرت نے رام چندر جی کو جنگل میں جا کر کہا کہ وہ آ کر تخت سنبھالے تو رام چندر جی نے تخت سنبھالنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کے حکم کے مطابق چودہ سال پورے کیے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے۔ جب 14 سال مکمل ہوئے تو بھرت نے رام چندر جی کو جنگل سے واپس لا کر گدّی پر بٹھایا اور حکومت کرنے کو کہا۔

متضاد الفاظ لکھیے۔

عزت ذلت
نیک بد
سچائی جھوٹ
محبت نفرت
جنگ امن