Advertisement

⭕️مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔

رضیہ سلطان ہندوستان کی پہلی ملکہ تھی۔ جو دہلی کے تخت پر بیٹھی۔ وہ دہلی کے بادشاہ التمش کی بیٹی تھیں اپنے بہن بھائیوں میں رضیہ سب سے زیادہ ذہین اور محنتی اور ہوشیار تھی۔ باپ نے اپنی زندگی ہی میں اسے اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ بیٹے عیش پسند ہے۔ بیٹی کے علاوہ کوئی اور حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اس نے اپنے آخری دنوں میں چاندی کے سکے پر رضیہ کا نام بھی شامل کر لیا تھا۔

Advertisement

حوالہ: یہ سبق ہماری کتاب جان پہچان میں شامل ہے اور سبق "مضمون رضیہ سلطان” سے لیا گیا ہے۔

Advertisement

تشریح: رضیہ سلطان ہندوستان کی پہلی ایسی عورتیں ہے جو ہندوستان کی ملکہ بنی تھی۔ اور دہلی کے تخت پر بیٹھی تھیں۔ وہ اس وقت کے دہلی کے بادشاہ جس کا نام التمش تھا اس کی بیٹی تھی۔ رضیہ اپنے سارے بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ سمجھدار، ہوشیار، محنتی اور عقلمند تھی۔ اور ہر کام کو بہت ہوشیاری سے کرتی تھی۔ بادشاہ التمش نے رضیہ سلطان کو اپنی زندگی ہی میں اپنا جانشین مقرر کر لیا تھا۔ کیونکہ وہ اچھی طرح سے جانتا تھا کہ اس کے بیٹے عیش و آرام میں مبتلا رہتے ہیں۔ اور بیٹی رضیہ سلطان کے سوا کسی میں بھی اتنی ہوشیاری ، عقلمندی اور صلاحیت نہیں ہے۔ جو ہندوستان کی حکومت چلانے کی ذمہ داری نبھا سکے۔

Advertisement

⭕️ غور کریں:

مضمون "رضیہ سلطان” سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ عظیم الشان ملکۂ ہندوستان رضیہ سلطان یہ ہندوستان کی پہلی ایسی خاتون تھی جس نے حکمرانی کی۔
▪️رضیہ سلطان عقلمند، ہوشیار اور بہادر شخصیت کی حامل تھی۔
▪️ رضیہ سلطان نے اپنے بہترین کارناموں اور کامیابی سے یہ ثابت کر دیا کہ عورتیں کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں۔

⭕️ سوالات و جوابات:

سوال1: رضیہ سلطان کی خوبیاںکیا تھیں؟

جواب: رضیہ سلطان بہت ذہین،مانتے، عقلمند اور ہوشیارتھی۔

Advertisement

سوال2: رکن الدین کس کا بیٹا تھا،اسے کسی نے مارا؟

جواب: رکن الدین بادشاہ التمش کا بیٹا تھا اسے دہلی کے لوگوں نے گرفتار کر کے مار ڈالا تھا۔

سوال3: بادشاہ التمش کی وصیت کیا تھیں؟

جواب: بادشاہ التمش کی وصیت کے مطابق اس کی بیٹی دہلی کے تخت و تاج کی مالک تھیں۔

Advertisement

سوال4: تخت نشینی کے بعد رضیہ سلطان نے کیا عہد کیا؟

جواب: رضیہ نے عہد کیا کہ میں عوام کی بھلائی اور سلطنت کی ترقی کے لیے کام کروں گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک یہ ثابت نہ کر دو کے میں کسی مردوں سے کم نہیں ہوں۔

سوال5: رضیہ سلطان نے "میرآخور” کا عہدہ کسے دیا؟

جواب: رضیہ سلطان نے "میرآخور” کا سب سے بڑا عہدہ ایک حبشی غلام "یاقوت” کو دیا۔ کیونکہ وہ ایماندار اور جفاکش تھا۔

Advertisement

سوال6: رضیہ سلطان کی فوج کا مقابلہ کس سے ہوا؟

جواب: رضیہ سلطان کی فوج کا مقابلہ "الطونیہ” کی فوج سے ہوا۔

سوال7: رضیہ سلطان نے کتنے برس حکومت کی؟

جواب: رضیہ سلطان نے صرف ساڑھے تین سال حکومت کی۔

Advertisement

⭕️نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کریں۔
﴿ذہین۔ وفاداری۔ عہدہ۔ محافظ﴾

ذہین انسانی جسم میں ذہین سب سے بڑی طاقت ہے۔
وفاداری وفاداری انسان کو بلندی عطا کرتی ہے۔
عہدہ محنت اور قابلیت سے ہی بڑا عہدہ ملتا ہے۔
محافظ خدا ہم سب کا محافظ ہے۔

⭕️ خالی جگہیں بھریے:

  • 1۔ رضیہ سلطان دہلی کے بادشاہ….. التمش….. کی بیٹی تھی۔
  • 2۔ رضیہ سلطان….. ہندوستان….. کی پہلی ملکہ تھی۔
  • 3۔ رضیہ کے شوہر کا نام….. التونیہ….. تھا۔
  • 4۔ ترک امیروں نے رضیہ سلطان کے بھائی….. بہرام….. کو تخت پر بٹھا دیا۔

⭕️ واحد کی جمع لکھیں:

واحدجمع
مشکلمشکلات
امیرامرا
اختیاراختیارات
کتابکتب
فوجافواج
بیگمبیگمات

⭕️ مزکر سے مؤنث بناؤ:

مزکرمؤنث
عالمعالمہ
بادشاہملکہ
بھائیبہن
بیٹابیٹی

⭕️محاوروں کو جملوں میں استعمال کریں:

میدان چھوڑنا :بہادر کے سامنے بزدل میدان چھوڑ دیتا ہے۔
ہتھیار ڈالنا : بادشاہ بابر کے آگے بڑوں بڑوں نے ہتھیار ڈال دۓ۔
موت کے گھاٹ اتارنا : کئی ظالموں نے مظلوموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

⭕️ الفاظ کی ضد لکھیں:

الفاطمتضاد
بھلائیبرائی
خوشحالیبدحالی
امنبدامنی
شکستفتح

⭕️عملی کام :

ان الفاظوں کو بار بار پڑھنے سے تلفظ اور بولنے کے انداز میں دلکشی پیدا ہوتی ہے۔
رضیہ سلطان _ حسنِ انتظام _ وصیت _ التونیہ _ حبشی غلام _ یاقوت۔

تحریر ارمش علی خان محمودی بنت طیب عزیز خان محمودی
Advertisement

Advertisement

Advertisement