Back to: Best Urdu Ghazals
Advertisement

سب زبانوں کی جان ہے اردو کتنی پیاری زبان ہے اردو |
سارے الفاظ قیمتی گوہر جوہری کی دکان ہے اردو |
یہ تراشے ہوئے حسیں جملے جیسے ہیروں کی کان ہے اردو |
ایک اک لفظ مثل شیر و شکر کتنی میٹھی زبان ہے اردو |
ساری دنیا میں جس کی شہرت ہے فخر ہندوستان ہے اردو |
خواہ ہندو ہو سکھ ہو یا مسلم ہر بشر کی زبان ہے اردو |
شہر دلی کا صرف دل ہی نہیں سارے بھارت کی جان ہے اردو |
حیدرآباد و لکھنؤ ہی نہیں ہر جگہ کی زبان ہے اردو |
کتنی صدیاں گزر چکیں لیکن آج تک نوجوان ہے اردو |
کیفؔ اردو کے جو مخالف ہیں ان کے گھر کی زبان ہے اردو |
Advertisement