سدرہ سے بھی آگے کون گیا

0
یہ نعت رومن اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریل امین سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریل امین سے پوچھو
کیا ہے توقیر شاہ امم انسان سے ہو پائے نہ رقم
کیا فرش زمین کیا عرش بریں سب ہے آقا کے زیر قدم
سلطان مدینہ کا رتبہ جربیل امین سے پوچھو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریل امین سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریل امین سے پوچھو
جبریل سے رب نے فرمایا جنت کی سواری لے کر جا
محبوب سے یہ جا کر کہہ دے اب آکے کریں وہ سیر ذرا
پھر کیسے ہوئی تامیر خدا جبریل امین سے پوچھو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریل امین سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریل امین سے پوچھو
ہیں محو راحت شاہ دیں شش و پنج میں ہیں جبریل امین
بیدار کریں کیسے شہ کو، ہو جائے کہیں نہ بے ادبی
تعظیم نبی ہوتی ہے کیا جبریل امین سے پوچھو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریل امین سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریل امین سے پوچھو
پاس آکے رسول اعظم کے پاؤں کی جانب کھڑے ہوئے
تعظیم بجا لائے پہلے پھر پاؤں پہ نوری لب بھی رکھے
تلوؤں کو دیا ہے کیوں بوسہ جبریل امین سے پوچھو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریل امین سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریل امین سے پوچھو
اقصٰی پہ سواری جب پہنچی نبیوں کی جماعت حاضر تھی
کرنے کو ادا رب کا سجدہ سب بستہ جماعت کھڑی ہوئی
ہے شرف امامت کسے ملا جبریل امین سے پوچھو
سدرہ سے بھی آگے کون گیا جبریل امین سے پوچھو
معراج کا دولہا کون بنا جبریل امین سے پوچھو
پہنچے آخر اس منزل پر، جلتے ہیں جہاں جبریل کے پر
جبریل رکے سرکار بڑھے، پہنچے ہیں عرش اعظم پر
مہمان خدا اب کون بنا جبریل امین سے پوچھو