Back to: NCERT Solutions For Class 6 Urdu | Chapterwise Notes
Advertisement
- کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
- سبق نمبر:20
- سبق کا نام: تنوین
آناً فاناً ، احتراماً ، اشارتاً ، تقریباً ، جبراً ، خصوصاً ، رسماً، عموماً ، عادتاً ،غالباً ، فوراً ، قصداً ، لازماً ، مثلاً ، نسبتاً ، واقعتاً ، وقتاً ، ہدایتاً ، شرارتاً ، شکایتاً ، مجبوراً ، مزاجاً۔
جملوں میں استعمال
- استاد کو دیکھ کر طلبا احتراماً کھڑے ہو گئے۔
- تمام زبانیں خصوصاً اردو نہایت شیریں زبان ہے۔
- اکمل فوراً گھر واپس جاؤ۔
- عادتاً وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔
- وہ اتفاقاً مجھے مل گئے تھے۔
مشق: ان لفظوں کو لکھوائیے۔
تقریباً ،۔ دفعتاً ، قصداً ،مزاجاً ، واقعتاً۔
نیچے دیے ہوئے لفظوں پر تنوین لگوائیے اور انھیں سامنے لکھوائیے۔
انتظام= | انتظامً |
جبر= | جبراً |
رسم= | رسماً |
لازم= | لازماً |
ارداہ = | ارادتاً |
نسبت= | نسبتاً |
تحفہ= | تحفتاً |
نیچے دیے ہوئے لفظوں سے تنوین ہٹا کر صحیح لفظ لکھوائیے۔
احتراماً= | احترام |
شرارتاً= | شرارت |
عادتاً= | عادت |
نتیجتاً= | نتیجہ |
اشارتاً= | اشارہ |
مثال کے مطابق نیچے دیے ہوئے لفظوں کو بدل کر لکھوائیے۔
مثال : مثلاً = | مثال کے طور پر |
ہدایتاً= | ہدایت کے طور پر |
شکایتاً= | شکایت کے طور پر |
واقعتاً= | واقعی طور پر |
ان لفظوں کو پڑھوائیے۔
دفعتاً ، ہدایتاً ، کنایتاً ، دانستاً ، ہدیتاً ، قیمتاً۔