تضمین کی تعریف

تضمین سے مراد ہے اپنے یا کسی دوسرے شاعر کے مصرعے یا شعر پر مصرعے لگانا۔تضمین کی کئی صورتیں ہیں: ایک مصرعے پر ایک مصرعہ لگانا، ایک شعر پر ایک مصرعہ لگا کر مثلث کرنا،مطلعے پر مطلع لگانا،شعر پر تین مصرعے لگاکر مخمس کرنا،شعر پر چار مصرعے لگاکر مسدس کرنا یا کئی شعر لگاکر قطعہ بند کرنا۔

حالی کا شعر ہے؀

ان کو حالی بھی بلاتے ہیں گھر اپنے مہمان
دیکھنا آپ کی اور آپ کے گھر کی صورت

داؤد عباسی نے اس پر تین مصرعے لگا کر مخمس کی شکل دے دی؀

گھر کرے قصد کسی کام کا دل میں انسان
پہلے یہ دیکھے وہ اس کام کے ہے بھی شایاں
سن کے لوگوں سے کہ وہ آئے تھے داؤود کے ہاں
ان کو حالی بھی بلاتے ہیں گھر اپنے مہماں
دیکھنا آپ کی اور آپ کے گھر کی صورت

Close