ناول ٹیڑھی لکیر pdf

0

ٹیڑھی لکیر عصمت چغتائی کا نفسیاتی اور سوانحی ناول ہے جسے انہوں نے 1944ء میں لکھا اور جو نیا ادارہ لاہور سے 1945 میں شائع ہوا۔عصمت چغتائی نے اس بے حد ضخیم ناول کو تین منزلوں میں تقسیم کیا ہے اور یہ تینوں منزلیں 41 ابواب میں منقسم ہیں۔ اس ناول کا مرکزی کردار شمن نام کی ایک لڑکی ہے جس کی زندگی کے نشیب و فراز کو اس ناول میں بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ناول کی پہلی منزل شمن کے بچپن سے سن بلوغ کا احاطہ کرتی ہے وہ ایک طرح سے 15 ابواب پر مشتمل ہے۔دوسری منزل 14 ابواب پر اور تیسری منزل 12 ابواب پر مشتمل ہے۔ شمن جو اپنے والدین کی دسویں بیٹی تھی اور جس کے کوئی درجن بھر بھائی بہن تھے، کثرت اولاد کے باعث والدین کا پیار نہ ملنے کے باعث وہ اپنی زندگی میں بہت سے غلط کام کرنے پر مجبور ہوتی ہے، بہت سے لڑکوں کے ساتھ غلط تعلقات قائم کرتی ہے اور آخر میں ایک آئرش نوجوان روفی ٹیلر سے شادی کر کے اس کے بچے کی ماں بن کر اپنی زندگی گزارتی ہے۔ اس ناول کو پی ڈی ایف(pdf) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں۔

ناول ٹیڑھی لکیر pdf 1
Download Now

Download Now