Traffic Rules And Their Importance Essay In Urdu | ٹریفک قوانین کی اہمیت

0

کتاب”سب رنگ” برائے دسویں جماعت۔

  • سبق نمبر:09
  • مصنف کا نام:اداریہ
  • سبق کا نام: چلیے ذرا سنبھل کر

خلاصہ سبق:

اس سبق کے ذریعے ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کے نتائج کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ آج صبح صبیح کے دوستوں نے اسے رنجیدہ دیکھ کر کہا کہ آج یہ پھول اس قدر مرجھایا ہوا کیوں ہے؟ تمھاری صباحت کو کیا ہوا ہے؟ تمھاری آنکھوں میں یہ آنسو کیسے ہیں وغیرہ۔مگر صبیح ان کو اپنی رنجیدگی کی وجہ تو نہ بتا پایا مگر جب کلاس میں شاعری پڑھاتے ہوئے استاد نے میر درد کا شعر؀

زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

پڑھا تو صبیح نے اپنا ضبط کھو دیا۔استاد کے معلوم کرنے پر اس نے بتایا کہ اس کے چچا کا ایک روڈ ایکسیڈینٹ کے باعث انتقال ہوا ہے۔ان کی موت کی وجہ ان کی اپنی غفلت اور ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی تھی۔ جس پر استا د نے بچوں کو اہم ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کا درس دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک کے قوانین جیسے کہ سرخ بتی سے پہلے پیلی بتی پر رک جانا،جب تک لال بتی روشن ہو رکے رہنا، ہری بتی روشن ہو تو اسی وقت آگے بڑھنا۔ پیدل چلتے ہوئے دائیں بائیں کا خیال رکھنا،زیبرا کراسنگ کا صحیح استعمال وغیرہ ٹریفک کے ایسے قوانین ہیں جن پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

اسی طرح ملک کی بڑھتی آبادی اور ٹریفک کی ضروریات کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک کو قابو کر نے کے لیے حکومت ہند نے نئی سڑکیں بنانے کے ساتھ پرانی سڑکوں کو چوڑا کیا۔فلائی اوورز بنائے اور دہلی میں میٹرو ٹرین کا جال بھچایا۔ یہی نہیں اگر سکول کے اوقات کار اور دفتری معمولات میں ٹریفک کے قابو کا مناسب انتظام ہو جائے تو کئی طرح کی مشکلات سے بچاؤ ممکن ہے۔اسی طرح نجی گاڑیوں کا استعمال ذاتی اوقات میں کرنے سے فضائی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔زمین پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ہوگی جبکہ اس سے معاشی حوالے سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ یوں استاد نے آج کی کلاس میں طالب علموں کو زندگی اور ٹریفک کے اہم اصولوں سے آگہی دی۔

سوچیے اور بتایئے:

سوال نمبر01:صبیح کے دوستوں نے اسے رنجیدہ دیکھ کر اسے کیا کہا؟

صبیح کے دوستوں نے اسے رنجیدہ دیکھ کر کہا کہ آج یہ پھول اس قدر مرجھایا ہوا کیوں ہے؟ تمھاری صباحت کو کیا ہوا ہے؟ تمھاری آنکھوں میں یہ آنسو کیسے ہیں وغیرہ۔

سوال نمبر02:خواجہ میر درد کا وہ شعر لکھیے جسے صبیح نے دہرایا؟

زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

سوال نمبر03:ٹریفک کے کن قوانین پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے؟

ٹریفک کے قوانین جیسے کہ سرخ بتی سے پہلے پیلی بتی پر رک جانا،جب تک لال بتی روشن ہو رکے رہنا، ہری بتی روشن ہو تو اسی وقت آگے بڑھنا۔پیدل چلتے ہوئے دائیں بائیں کا خیال رکھنا،زیبرا کراسنگ کا صحیح استعمال وغیرہ ٹریفک کے ایسے قوانین ہیں جن پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

سوال نمبر04:بڑھتے ہوئے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ہند نے کیا تدابیر اختیار کی ہیں؟

بڑھتے ہوئے ٹریفک کو قابو کر نے کے لیے حکومت ہند نے نئی سڑکیں بنانے کے ساتھ پرانی سڑکوں کو چوڑا کیا۔فلائی اوورز بنائے اور دہلی میں میٹرو ٹرین کا جال بچھایا۔

سوال نمبر05:نجی گاڑیوں کا استعمال صرف ذاتی اوقات میں کرنے سے کیا فائدہ حاصل ہو گا؟

نجی گاڑیوں کا استعمال ذاتی اوقات میں کرنے سے فضائی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔زمین پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ہوگی جبکہ اس سے معاشی حوالے سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔