Two Line Sad Poetry In Urdu | دکھی زندگی شاعری

0
مانا کہ موت برحق ہے لیکن
موت تک تو جینے دے
اس طرح غور سے مت دیکھ میرے ہاتھ کو فراز ؔ
ان لکیروں میں حسرتوں کے سوا کچھ بھی نہیں
احمد فراز
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزل
کوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
احمد فراز
مجھے تعلیم دی ہے میری فطرت نے یہ بچپن سے
کوئی روئے تو آنسو پونچھ لینا اپنے دامن سے