صنعت حسن تعلیل

0

صنعت حسن تعلیل

یہ صنائع معنوی کی ایک اہم قسم ہے۔ تعلیل کے لغوی معنی “وجہ متعین کرنا یا وجہ بیان کرنا” کے ہیں۔ اصطلاح میں حسن تعلیل سے مراد ہے کہ کسی چیز یا امر کی حقیقی علت یا وجہ سے توجہ ہٹا کر اس کی کوئی اور وجہ بیان کی جائے۔ مگر اس میں کوئی شاعرانہ جدت و نزاکت ہو اور وہ پرلطف ہو۔ مثلاً:

کونسی ہے وہ مصیبت مجھ پہ جو ٹوٹی نہیں
رات دن گردش میں ہیں ہفت اسمان میرے لیے

ایک اور مثال ملاحظہ ہو

سجدہ شکر میں ہے شاخ ثمردار ہر اک
دیکھ کر باغ جہاں میں کرم عزوجل

اس شعر میں شاخوں کا جھکنا تو فطری بات ہے مگر شاعر نے شعر میں اپنی علت بیان کی ہے۔