حرف ‘ چ’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
چاٹ لگنا چسکا بڑنا جس کو جوئے کی چاٹ پڑ گئی وہ تباہ ہو گیا۔
چھاتی پر مونگ دلنا منہ پر مخالفت کرکے ستانا تم ایسی بات سنا کر چھاتی پر مونگ دل رہے ہو۔
چار چاند لگنا بہت بڑھ جانا اس کامیابی نے ساجد کی زندگی میں چار چاند لگا دیے۔
چراغ گل ہونا خاتمہ ہونا ان کے انتقال کے بعد سید صاحب کے خاندان کا چراغ گل ہو گیا۔
چاروں شانے چت کرنا پیٹھ زمین سے لگنا چمپین ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کو چاروں شانوں سے چت کر دیا۔
چہرہ اتر جانا کمزور ہونا بیماری کے بعد تمہارا چہرہ کتنا اتر گیا ہے۔
چکمہ دینا دھوکہ دینا میرا دوست ہمیشہ سب کو چکمہ دے کر نکل جاتا ہے۔
چیونٹی کے پر نکلنا موت کے دن قریب آنا کیوں میرے مقابلے میں میدان میں اتر رہے ہو کہیں چوٹی کے پر تو نہیں نکل آئے؟
چاند پر تھوکنا نیک پر تہمت لگانا چاند پر تھوکنے سے کیا فائدہ! اپنی غلطی تسلیم کر لو۔
چکنا گھڑا بننا بہت بے شرم ہونا اس زمانے میں لوگوں کی بے شرمی نہ پوچھو ہر انسان چکنا گھڑا بنا ہوا ہے۔
چولی دامن کا ساتھ ہونا ہر وقت ساتھ ہونا ادب اور زندگی میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔
چوڑیاں پہن لینا بزدل ہونا تمہاری بزدلی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ تم نے چوڑیاں پہن لی ہیں۔
چھاتی پر پتھر رکھنا صبر کر لینا جب غریب کی کوئی پیش نہ گئی تو چھاتی پر پتھر رکھ کر بیٹھ گیا۔
چکنی چپڑی باتیں کرنا خوشامد کرنا چلاک آدمی چکنی چپڑی باتوں سے اپنا مطلب نکال لیتا ہے۔