محاورےمعانیجملے
پانی پانی ہوناشرمندہ ہوناجب میں نے اسے اس کے کرتوت بتائے تو وہ پانی پانی ہو گیا۔
پھولے نہ سمانابے حد خوش ہوناامتحان کی کامیابی کی خبر سن کر وہ خوشی سے پھولے نہ سمایا۔
پاپڑ بیلناکئی کام کرناموہن نے کئی پاپڑ بیلے مگر ابھی تک کامیاب نہ ہوا۔
پروان چڑھناجوان ہوناتم اپنے ماموں کی محبت کے سائے میں پروان چڑھے ہو۔
پالا پڑناواسطہ پڑنامجھے کبھی بھی ایسے ذلیل آدمی سے پالا نہیں پڑا۔
پاؤں پھیلانابہت لالچ کرنامیاں جتنی چادر ہو اتنے پاؤں پھیلاؤ۔
پاؤں پھیلا کر سونابے فکری کی نیندہمارے قومی رہنماؤں کا پاؤں پھیلا کر سونا ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔
پاؤں پھونک کر قدم رکھنابہت احتیاط سے چلناہمارے استاد ہمیشہ پاؤں پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں۔
پتھر کی لکیرپکی باتوہ جو کچھ کہتا ہے پتھر کی لکیر ہوتی ہے۔
پاؤں کی جوتیحقیر چیزوہ دن گئے جب لوگ عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھتے تھے۔
پَر جلناپیش نہ چلناوہاں تو فرشتوں کے بھی پر جلتے ہیں، ہم انسانوں کی کیا اوقات!
پیٹ پر پتھر باندھناصبر کرنارسول کریمﷺ مصیبت کے وقت اپنے پیٹ پر پتھر باندھتے رہے۔
پہاڑ ٹوٹ پڑنامصیبت کا نازل ہونامیں جب سے کشمیر آیا ہوں مصیبت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں۔
پرانے مردے اکھیڑناپرانے قصے لے بیٹھناخواہ مخواہ پرانے مردے اکھیڑ رہے ہو بات بڑھ جائے گی۔
پیٹ کا ہلکا ہوناکم ظرف ہونااسے خدا کے لئے کوئی بات نہ کہو، وہ پیٹ کا بہت ہلکا ہے۔
پیٹھ ٹھوکناحوصلہ بڑھانالائق بچے کی پیٹھ ٹھوکنا ماں باپ کا فرض ہے۔
پٹی پڑھاناگمراہ کرنابدمعاش نے اس کو ایسی پٹی پڑھائی کہ گھر سے چوری کرکے بھاگ گیا۔
پگڑی اتارنابےعزت کرناآج کل تو بزرگوں کی پگڑیاں اتاری جاتی ہیں۔
پیٹھ دکھاناڈر کر بھاگ جاناجنگ میں پیٹھ دکھانا بہادروں کا کام نہیں۔
پاؤں دھو دھو کر پیناعزت کرنااحمد اپنی ماں کے پاؤں دھو دھو کر پیتا ہے۔
پیٹ میں بل پڑنابے حد ہنسناعصمت چغتائی کا افسانہ پڑھ کر میرے پیٹ میں بل پڑ گئے۔
پیٹ میں چوہے دوڑنابھوک لگنابھوک سے میرے پیٹ میں چوہے دوڑ رہے ہیں۔
پھول جھڑنااچھی بولیرسول کریمﷺ جب بات کرتے تھے تو منہ سے پھول جھڑتے تھے۔
پیچ و تاب کھاناغصہ میں ہونامیرا خط پڑھ کر وہ پیچ و تاب کھاتا رہا۔